Janwaron Par Zulm

Book Name:Janwaron Par Zulm

جانوروں پر ظلم کے مختلف احکام

(1)جانوروں کو تکلیف دینا حرام  ([1]) اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں: جانور پر ظلم انسان پر ظلم کرنے سے زیادہ بڑا ہے کہ انسان تو اپنا دکھ درد کسی سے کہہ سکتا ہے، بے زبان جانور کسی سے فریاد بھی نہیں کرسکتا۔([2]) (2): ضرورتاً (مثلاً قابُو کرنے،  ہانکنے یا تیز چلانے کے لئے جانور کو ہلکا پھلکا) مارنے کی ضرورت پیش آئے تب بھی سَر اور چہرے پر مت مارئیے کہ یہ جائز نہیں ہے۔ ([3]) (3): جانور لڑانا ، یہاں تک کہ حرام جانوروں مثلاً ہاتھی، ریچھ وغیرہ  کا لڑانا بھی حرام ہے کہ بلاوجہ بے زبانوں کو تکلیف ہے۔ ([4]) (4):جانوروں (کی لڑائی  )کا تماشہ دیکھنا بھی ناجائز ہے۔ ([5])(5): کھیل (مثلاً دِل بہلانے، اپنی پُھرتی دِکھانے یا سوشل میڈیا پر ویڈیو چڑھانے ) کے لئے بے زبانوں کی جان ہلاک کرنا (یاانہیں تکلیف پہنچانا) ظلم وبے دردی ہے۔([6])  (5): تکلیف پہنچانے والے جانور(مثلاً سانپ، بچھو، مچھر،  کھٹمل وغیرہ)کو مارنا جائز ہے۔([7]) (5): جن جانوروں کو ذبح کرنا ہو یا نقصان دِہ ہونے کی وجہ سے مارنا ہو تو لازم ہے کہ تیز دھار ہتھیار سے بہت جلد ذبح یا قتل کر دے، کسی جانور کو تڑپا تڑپا کر یا بھوکا پیاسا رکھ کر مار ڈالنا بھی بڑی  بے رحمی ہے ،جو ہرگز ہرگز اسلام میں جائِز نہیں۔([8]) (6):آج کل شاپنگ مالز (Shopping malls)اور دفاتر (Offices) وغیرہ میں کیڑے جلانے والی مشینیں(Insect Killer Machines) لگائی جاتی ہیں یا کرنٹ بَیٹ (Current Bat)کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ انداز دُرست نہیں۔ فتاویٰ شامی میں ہے:ٹڈی،


 

 



[1]...فیض القدیر ،جلد:3،صفحہ:698،تحت الحدیث :4191۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد:5 ،صفحہ :171۔

[3]...العقود الدریہ، کتاب الفرائض، صفحہ:565 ملخصاً۔

[4]...فتاوی رضویہ، جلد:24، صفحہ:655 بغیر قلیل۔

[5]...بہارِ شریعت، ، جلد:3، صفحہ:512، حصہ:16۔

[6]... فتاوی رضویہ، جلد:21، صفحہ:657۔

[7]...در مختار ،کتاب الخنثی،صفحہ:758۔

[8]...جنتی زیور،صفحہ:  102بتغیر قلیل۔