Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مسجد کی بے ادبی کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور گھر سے نکلتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ پاک اُس کے لئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* مسجد میں لڑائی جھگڑا، ہنسی مذاق،گالی گلوچ، شور وغل وغیرہ کرنا * مسجد میں دُنیوی باتیں کرنا * مسجد میں کسی طرح آلودگی یا بدبو پھیلانا(مثلاً کچا گوشت، کچی مچھلی یا کوئی بدبُودار چیز مسجد میں لانا یا کھا کر مسجد میں آنا) * وُضُو کے بعد اَعْضا سے ٹپکتے ہوئے پانی کے قطرے فرشِ مسجد پر گِرانا وغیرہ ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami