Book Name:Mehman Nawazi Ke Adaab

کھلائے گا۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کیسی زبردست فضیلت ہے *مہمان گھر آیا، اس کی اچھی طرح مہمان نوازی کیجئے! *بدلے میں کیا ملے گا؟ ہمارا گھر خیر و برکت کا ٹھکانا بن جائے گا *فرشتے ہمارے گھر تشریف لائیں گے *ہمارے گھر میں رہ کر اللہ پاک کے معصُوم فرشتے اللہ پاک کی حمد و ثنا کریں گے *اور ہمارے لئے بخشش کی دُعائیں کریں گے۔ یہ زبردست فضائل ہیں۔ عِید کا موقع ہے، اگر خوش قسمتی سے مہمان گھر تشریف لائیں تو ان روایات کو ذِہن میں رکھ کر اچھے انداز سے ان کی مہمان نوازی کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُورے سال تک گھر خیرو برکت کا ٹھکانابن جائے گا۔

مہمان نوازی کے آداب

 پیارے اسلامی بھائیو!    مہمان نوازی بہت اچھا عمل ہے، نیکیوں والا عمل ہے مگر افسو کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں اس نیک کام کو اَوَّل تو نیکی سمجھ کر نہیں کیا جاتا ہے، دوسرا یہ کہ اس اچھے عمل کے آداب کا لحاظ بھی لوگ نہیں رکھتے۔ بعض دفعہ مہمان آ جائے تو اس سبب سے گُنَاہوں کا  سلسلہ بھی بڑھ جاتا ہے، مثلاً * بےپردگیاں ہوتی ہیں، خالہ زاد سے، ماموں زاد سے، پھوپھو زاد سے، چچا زاد سے چچی سے، ممانی سے پردہ ہے مگر عام طور پر پردے کا لحاظ نہیں رکھا جاتا، یُوں بھی گُنَاہوں کی صُورتیں بن جاتی ہیں *  یونہی بعض دفعہ مہمان  یا میزبان کی دِل آزاریوں کی صُورتیں بھی بن جاتی ہیں *اور بھی بہت سارِی صُورتیں ہیں کہ جب مہمانوں کی آمد پر اس کے آداب کا لحاظ نہیں رکھا جاتا تو مسئلے ہو جاتے ہیں، بعض اوقات لڑائی جھگڑے بھی ہو جاتے ہوں تو کوئی بعید نہیں ہے۔ خیر! ہمارے شریعت کا یہ خاصّہ ہے کہ اس میں نیک اعمال کے صِرْف فضائل ہی بیان  نہیں کئے جاتے بلکہ نیکیاں کرنے کے آداب اور اچھے انداز بھی سکھائے جاتے ہیں۔ اس لئے مہمان نوازی کے آداب بھی سیکھ لینے چاہئے۔

مہمان نوازی کے آداب

حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا ہے: اِذَا جَاءَکُمُ الزَّائِرُ فَاَکْرِمُوْہُ  جب تمہارے پاس کوئی مہمان آئے تو اس کی تَکْرِیْم کرو! ([2])

یہاں دیکھئے! ہمیں حکم دیا گیا کہ مہمان کی تکریم کرو! اس کی عزّت کرو! اب اس عزّت کا کیا مطلب ہے؟ وہ کون



[1]... معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم، جلد:1، صفحہ:339، حدیث:1154۔

[2]... مکارم الاخلاق للخرائطی، باب ما جاء فی اکرام الضیف...الخ، جلد:2، صفحہ:156، حدیث:330۔۔