Shab e Meraj Deedar e Ilahi

Book Name:Shab e Meraj Deedar e Ilahi

وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ(۱۳)   (پارہ:27، النجم:13)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور انہوں نے تو وہ جلوہ دو بار دیکھا۔

مفسرینِ کرام فرماتے ہیں: یہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام والے واقعہ کی طرف اشارہ ہے،([1]) چنانچہ بخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مِعْراج کی رات اللہ پاک نے مجھ پر دن اور رات میں 50 نمازیں فَرْض کیں، جب میں حضرت مُوسیٰ علیہِ السَّلام کے پاس پہنچا تو اُنہوں نے کہا:آپ کے ربّ نے آپ کی اُمَّت پر کیا فَرْض کِیا ہے؟ میں نے کہا: ہر دن رات میں 50 نمازیں فَرْض فرمائی ہیں۔حضرت مُوسیٰ علیہِ السَّلام نے کہا: اپنے ربّ کے پاس جا کر اِن نمازوں کو کم کروا لیجئے،آپ کی اُمَّت 50 نمازیں نہ پڑھ سکے گی کیونکہ میں بنی اِسْرَائیل کو آزما چُکا ہوں(اُن پر دن رات میں صرف 2 نمازیں فرض تھیں جنہیں وہ ادا نہ کرسکے تو آپ کی اُمت 50 نمازیں کیسے ادا کرے گی)۔ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصْطَفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرماتے ہیں: میں اپنے ربّ کے پاس لوٹ کر گیا اور عَرْض کی: یَارَبّ !میری اُمَّت پر کچھ آسانی فرما،اللہ پاک نے 5 نمازیں کم کردیں، میں دوبارہ حضرت مُوسیٰ علیہِ السَّلام کے پاس پہنچا اور کہا کہ اللہ پاک نے5 نمازیں کم کردی ہیں۔پھر مُوسٰی علیہِ السَّلام نے وہی بات کہی یہاں تک کہ کم کرواتے کرواتے صِرْف 5 نمازیں رہ گئیں، تو اللہ پاک نے فرمایا: پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!دن اور رات کی یہ 5 نمازیں ہیں اور اِن میں سے ہر نماز کا 10 گُنا اَجْر ملے گالہٰذا یہ


 

 



[1]...تفسیر نور العرفان، پارہ:27، النجم، زیر آیت:13، صفحہ:840 خلاصۃً۔