Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

پڑنے  والے  اور اپنے مال سے حقوق اللہ  (مثلاً زکوٰۃ، فطرہ وغیرہ) کی ادائیگی نہ کرنے والے ہیں (10):اور وہ جنہیں تارکول کی  چادر پہنائی جائے گی، یہ غرور و تکبُّر کا شکار ہونے والے ہیں۔ ([1])

اللہ! اللہ! اے عاشقانِ رسول! اس روایت پر بار بار غور کیجئے! اپنے آپ سے پوچھئے! *کون ہے جو روزِ قیامت بندر کی شکل میں اُٹھنا چاہتا ہے؟ یقیناً ہم میں سےکوئی بھی یہ پسند نہیں کرے گا، لہٰذا آج ہی سے چغلی کھانا چھوڑ دیجئے، پہلے اگر چغلی خوریاں کی ہوں تو اس سے توبہ کر لیجئے!  *کون ہے جو خنزیر کی شکل میں اُٹھنا چاہتا ہے؟ کوئی نہیں چاہتا...!! لہٰذا رشوت کھانا، حرام مال کمانا، ظلماً ٹیکس لینا چھوڑ دیجئے! پہلے یہ گُنَاہ کئے ہوں تو توبہ کر لیجئے! *کون ہے جو اُلٹا اُٹھایا جانا پسند کرتا ہے؟  *ہم میں سے کون ہے جو روزِ قیامت اندھا، گونگا، بہرا اُٹھنا چاہتا ہے؟ *کون ہے جو ہاتھ پیرا کٹا ہوا، لُنْڈا ہو کر اُٹھنا چاہتا ہے؟ *کون ہے جو اپنی زبان کو چباتا ہوا اُٹھنا پسند کرتا ہے؟ *کون ہے جو آگ کے ساتھ لٹکا ہوا یا انتہائی بدبودار یا تارکول میں لپٹا ہوا اُٹھنا پسند کرتا ہے؟ یقیناً ہم میں سے کوئی بھی ایسا حشر پسند نہیں کرے گا، کوئی نہیں چاہے گا کہ مجھے ایسی بُری حالت میں قبر سے اُٹھایا جائے تو اے میرے پیارےاسلامی بھائیو! اگر ہم ایسا حشر نہیں چاہتے، اس بُری حالت میں قبر سے اُٹھنا پسند نہیں کرتے تو اس کے لئے عَمَل بھی تو کرنا ہو گا، لہٰذا آج سے ہی سُود کھانا چھوڑ دیجئے! جو حاکِم ہیں، جو فیصلے کرتے ہیں، پنچائت وغیرہ کے سربراہ بنتے ہیں، عدالتوں کے سربراہان ہیں، آج ہی سے ناانصافی پر مبنی فیصلے کرنا چھوڑ دیجئے! خُود پسندی (یعنی خُود کو نیک پرہیز گار سمجھنے) کی آفت سے جان چھڑا لیجئے! *دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ اپنی اِصْلاح کا سامان بھی کرنا شروع کر دیجئے! *پڑوسیوں(Neighbours)کو


 

 



[1]...التذکرۃ فی احوال الموتیٰ وامور الآخرۃ، باب بیان الحشر الی الموقف...الخ، صفحہ:179 ملتقطًا۔