Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

گی (6):بعض اپنی زبان کو چبا رہے ہوں گے اور ان کی زبانیں ان کے سینے تک لٹک رہی ہوں گی، رَالیں ان کے مُنہ سے بہہ رہی ہوں گی، لوگ ان سے گِھن کھا رہے ہوں گے (7):بعض ایسے اُٹھیں گے کہ ان کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہوں گے (8):بعض آگ کے تنے کے ساتھ لٹکے ہوئے ہوں گے (9):بعض ایسے اُٹھیں گے کہ ان کی بدبُو مُردار سے بھی زیادہ بُری ہو گی (10):بعض ایسے اُٹھیں گے کہ انہیں تارکول(Tar)(ایک سیاہ سیال اور لیس دار مادہ سڑکوں کی تعمیر میں سڑکوں پر بچھایا جاتا اور چھتوں پر بھی ڈالا جاتا ہے تاکہ چھت پانی سے محفوظ ہو جائے) کی چادریں پہنائی ہوئی ہوں گی جو ان کے جلد کے ساتھ چپک جائیں گے۔

(یہ کون لوگ ہوں گے، ان کی تفصیل بیان کرتے ہوئے غیب جاننے والے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا):(1):جو بندر کی شکل میں اُٹھیں گے یہ چغل خور ہیں (2):جو خنزیر کی شکل میں اُٹھیں گے یہ رشوت کھانے والے، حرام مال کمانے والے اور ظلماً ٹیکس وُصُول کرنے والے ہوں گے (3):جو اُلٹے اُٹھیں گے کہ ان کے سر نیچے اور پاؤں اُوپر ہوں گے، یہ سُود کھانے والے ہیں (4):جنہیں اندھا اُٹھایا جائے گا، یہ بے انصافی سے فیصلے کرنے والے ہیں (5):جنہیں گونگا، بہرا اُٹھایا جائے گا، یہ وہ ہیں جو اپنے اَعْمال پر خود پسندی کا شکار ہوتے ہیں (6):جو اپنی زبانوں کو چباتے اُٹھیں گے، یہ وہ بےعَمَل مبلغ ہیں کہ جو کہتے ہیں، وہ کرتے نہیں (یعنی دوسروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہیں، خُود گُنَاہوں میں مبتلا رہتے ہیں) (7):جو ہاتھ کٹے، پیر کٹے لُنْڈے اُٹھیں گے، یہ وہ ہیں جو پڑوسی کو تکلیف دیتے ہیں (8):جنہیں آگ کے تنے پر لٹکایا جائے گا، یہ حاکِم تک لوگوں کی جھوٹی شکایتیں (Fake Complaints)پہنچانے والے ہیں (9):جو مردار کی بدبُو سے بھی زیادہ بدبُودار اُٹھیں گے، یہ نفسانی خواہشات و لذّات میں