Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
ہیں ، اس طرح کرنے سے سُنّت ادا نہ ہو گی * دعوتِ ولیمہ قبول کرنا سنت ہے ، البتہ جس ولیمے یا دعوت کے بارےمیں معلوم ہو کہ وہاں خرافات ( مثلاً ناچ گانا ہوگا ، یا عورتیں اور مرد اکٹھے ہوں گے ) تو وہاں نہ جائے ۔ ( [1] )
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہ کا91 صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خریدئیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
بےعمل باعمل بن گئے خاص کر آپ بھی دیکھ لیں قافلے میں چلو
خوب ہو گا ثواب اور ٹلے گا عذاب پاؤ گے بخششیں قافلے میں چلو ( [2] )
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم