Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

کی ساری مخلوقات جو کچھ بھی موجود ہے ، ان سب پر اللہ پاک کی سب سے پہلی رحمت یہ ہے کہ اُس رَبِّ رحمٰن نے ان سب مخلوقات کو وُجُود عطا فرمایا ہے ، اگر ہمارا وُجُود ہی نہ ہوتا ، یقیناً ہمارے حق میں رحمت کا کوئی تصَوُّر ہی نہیں تھا۔

اب اللہ پاک نے تمام مخلوقات پر یہ سب سے پہلی جو رحمت فرمائی ، یہ رحمت فرمانے کاانداز کیا تھا ، طریقہ کار کیا تھا ؟ اس پر غور کیجئے ! حدیثِ پاک میں ہے ، میرے اور آپ کے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ ، رسولِ خدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللہ نُوْرِی وَ مِنْ نُوْرِی خُلِقَ کُلُّ شَیْئٍ سب سے پہلے اللہ پاک نے میرے نور کو پیدا فرمایا  اور میرے نُور سے تمام مخلوقات کو پیدا کیا گیا۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے میرے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نِرالی شان... ! !  آپ اللہ پاک کی صِفّتِ رحمٰن کے مظہر ِ اَتَم  ( یعنی کامِل نشانی اور نمونہ )  ہیں ، یہاں تک کہ تمام کی تمام مخلوقات پر اللہ پاک نے اپنی رحمت فرماکرانہیں وُجُود بخشنا تھا ، حالانکہ اللہ پاک کسی کا محتاج نہیں ہے ، وہ بےنیاز ہے مگر اللہ پاک کو اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت ہی کچھ ایسی ہے کہ اُس رحمٰن و رحیم نے مخلوقات پر اپنی سب سے پہلی رحمت بھی اپنے محبوب نبی ، رَحْمَةٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ذریعے سے فرمائی ہے۔

تم سے کُھلا بابِ جُود ، تم سے ہے سب کا وُجُود

تم سے ہے سب کی بقا تم پہ کروڑوں درود ( [2] )

وضاحت : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اللہ پاک کی رحمتوں اور جُود و عطا کا دروازہ آپ


 

 



[1]... مطالع المسرات ، الحزب الثانی فی یوم الثلاثاء ، صفحہ : 225۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 266۔