Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai

Book Name:Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai

بارگاہ میں حاضِر ہو گیا۔ ( [1] )

آ جاؤ گنہگارو ! بدکارو ! سیہ کارو !                                                                بے شک رہِ جنّت ہے دعوتِ اسلامی

اسلام کی دعوت  ہے ، یہ دعوتِ اسلامی             اور داعِیِ سنّت ہے ،  یہ دعوتِ اسلامی ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے آپ کی دعوتِ اسلامی... ! !  جس سے بیزار ہو کر گھر والوں نے گھر سے نکال دیا ، لوگ جس سے گھن کھاتے تھے ، معاشرے کا وہ شخص جس کی زندگی میں چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا ، دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول نے اسے بھی شفقت دی ، اس کی زِندگی میں بھی روشنی آئی اور 16 سال سے گُنَاہوں کے اندھیرے میں ڈُوبا ہوا شخص ، توبہ کے نُور سے مُنَوَّر ہو گیا۔

اسی ماحول نے ادنی کو اعلی کر دیا دیکھو                            اُجالا ہی اُجالا ہی اُجالا کر دیا دیکھو

الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کا یہی کام ہے * آج کے دَور میں جب بھائی بھائی کا گریبان پکڑ رہا ہے ، دعوتِ اسلامی محبتوں کے پھول بانٹ رہی ہے * آج کے دور میں اَوْلاد بُوڑھے ماں باپ سے تنگ آکر اَوْلڈ ہاؤس ( Old House )  کا رستہ ڈھونڈتی ہے ، دعوتِ اسلامی اس دَور میں والدین کے قدم چومنا سکھا رہی ہے * آج کے اس مشینی دور میں جب لوگ مشینی ترقی کو ہی سب کچھ سمجھ رہے ہیں ، اَخْلاقی پستی دِن بہ دِن بڑھتی جا رہی ہے ، اس دور میں چھوٹوں کو ادب آپ کی دعوتِ اسلامی سکھاتی ہے ، بڑوں کو شفقت کا درس آپ کی دعوتِ اسلامی دیتی ہے * پڑوسی کے حقوق دعوتِ اسلامی سکھاتی ہے * دوستی کے آداب


 

 



[1]...ہِیرَ وئِنچِی کی توبہ ، صفحہ : 10-12خلاصۃً۔

[2]...وسائلِ فردوس ، صفحہ : 44 - 46 بتقدیم و تاخیر۔