Book Name:Hum Nay Karbala Se Kia Seekha
حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جیسے دیوار اور پَردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں اَیسے ہی یہاللہ پاک کا ذِکْر جِنّات کی نِگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جِنّات اس ( یعنی شَرْم گاہ ) کو دیکھ نہ سکیں گے۔ ( مرآۃ ج۱ ص ۲۶۸ ) * جو باوجودِ قُدْرَت زیْب وزِیْنَتْ کالِباس پَہَنْنا تَواضُع ( یعنی عاجِزی ) کے طور پر چھوڑ دے اللہ پاک اُس کو کَرَامَت کا حُلّہ پہنائے گا۔ ( ابوداؤد۴ / ۳۲۶ ، حدیث : ۴۷۷۸ )
( اعلان )
لباس کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے
جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ