Book Name:Hum Nay Karbala Se Kia Seekha
کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے ( [1] ) ( 3 ) : رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ تَمَسَّكَ بِالسُّنَّةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس نے میری سُنّت کو مضبوطی سے پکڑا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ( [2] )
اللہ پاک ہمیں سُنتوں کا پیکر بنائے ، ہم نے خُود سُنتوں پر عَمَل کرنا ہے ، اس کے ساتھ دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینی ہے ، اب وہ نادان جو مَعَاذَ اللہ ! نیکی کی راہ میں رُکاوٹ بنتے ہیں ، سنتوں پر عَمَل کرنے والوں کو ترچھی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ، ان پر طنز کے زہریلے تِیر برساتے ہیں ، انہیں ڈرنا چاہئے ، اللہ پاک ہمیں سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
( 2-9 ) : یزید پلید کی 7بُری عادات
پیارے اسلامی بھائیو ! یقیناً امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ یزید پلید کے بُرے کردار سے بخوبی واقف تھے ، اب آئیے ! دیکھتے ہیں؛ امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ نے خُود یزید کے بُرے کردار کی کیسے نشاندہی فرمائی۔ صدر الاَفاضِل ، مفتی نعیم الدین مرادآبادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : جب امام عالی مقام ، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کے سامنے یزید بدبخت کی بیعت پیش کی گئی تو آپ نے فرمایا : لِاَنّہٗ کَانَ فَاسِقًا ، مُدْمِنَ الْخَمَرِ ظَالِماً یزید فاسِق ( یعنی اعلانیہ کبیرہ گُنَاہ کرنے والا ) ، شراب کا عادِی اور ظالِم ہے ( بھلا میں ایسے کی بیعت کیسے کر سکتا ہوں ) ۔ ( [3] )