Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

سے اندازہ لگائیے کہ جب ایک فرشتے کی طاقت کا یہ حال ہے تو فرشتوں کے بھی آقا ، محبوبِ خُدا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان و عظمت کا عالَم کیا ہو گا۔

پیارے آقا کی ملک الموت سے ملاقات

حُجَّۃُ الْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : مِعْراج کے دُولہا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِعْراج کی رات جب آسمانوں کی سَیْر فرما رہے تھے ، اس دوران چوتھے آسمان پر آپ نے ایک فرشتے کو بیٹھے دیکھا ، ایک بڑی تختی اُن کے سامنے رکھی تھی ، قریب ہی ایک بڑا درخت تھا ، جس کی ٹہنیاں مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی تھیں ، وہ فرشتہ اُس درخت کی طرف غور سے دیکھتا جا رہا تھا۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت جبرائیلِ امین عَلَیْہ السَّلام سے فرمایا : یہ فرشتہ کون ہے ؟ عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ لذّتوں کو مٹانے والے ، دوستوں کو جُدا کرنے والے ، عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم بنانے والے ، اُونچے اُونچے محلّات  ( Palaces )  کو وِیران اور قبرستان کو آباد کرنے والے یعنی ملکُ الموت    حضرت عزرائیل عَلَیْہ السَّلام ہیں۔

پِھر حضرت جبرائیلِ امین عَلَیْہ السَّلام نے حضرت ملک الموت عَلَیْہ السَّلام سے کہا : اے عزرائیل  ( عَلَیْہ السَّلام ) ! یہ اگلوں پچھلوں کے سردار ، محبوبِ رَبِّ غفّار حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں۔  یہ سُن کر حضرت ملک الموت عَلَیْہ السَّلام اُٹھے ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے سلام لیا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے گلے ملنے کی سَعادت پائی اور فرطِ محبّت میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیشانی چُوم کر اپنے قریب بیٹھنے کی درخواست کی۔ پِھر عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! کیا اِرادہ رکھتے ہیں  ( یعنی میرے لئے کیا حکم