Hilm e Mustafa

Book Name:Hilm e Mustafa

( 23 ) آپ کےہاں  گھر درس ہوا ؟یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا؟ ( 24 ) کم ازکم ایک مَدَنی درس ( مسجد  ، دُکان ،  بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا ، یاسُنا؟  ( 25 ) سُنّت کے مطابق لباس ( جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ ) پہنا؟ ( 26 ) کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے؟ ( 27 ) داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا؟ ( 28 ) گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی؟ ( 29 ) سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں؟  ( 30 ) گھر ، دفتر ، بس ، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟  ( 31 ) اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا؟ ( مسواک ، گھر میں  آناجانا ، سوناجاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ ) ؟ ( 32 ) ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں؟  ( 33 ) تَہَجُّدکی نماز پڑھی؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی؟ ( 34 ) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے؟  ( 35 ) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں؟ ( 36 ) اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12  دینی کام میں سے کم ازکم ایک  دینی کام کی ترغیب دِلائی؟ ( 37 ) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز ( مثلاًچپّل ، چادر ، موبائل فون ، چارجر ، گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی؟  ( 38 ) جھوٹ بولنے ، غیبت   و چُغلی کرنے  / سُننےسےبچے؟ ( 39 ) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے ’’ مَدَنی چینل ‘‘  دیکھا ؟  ( 40 ) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے؟ ( 41 ) قرض ہونے کی صُورَت میں ( ادائیگی کی طاقت کے باوُجود ) قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے  میں تاخیر تو نہیں کی؟نیز کسی سے عاریتاً  ( یعنیTemporary ) لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی؟  ( 42 ) عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا؟مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا :  ’’ میں  حقیر ہوں ، کمینہ ہوں ‘‘ جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔  ( 43 ) صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں؟ ( 44 ) کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر  ( بلا مصلحت ِشَرعی ) اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا؟ ( 45 ) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی؟  ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟