Shoq e Hajj

Book Name:Shoq e Hajj

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے! حج کرنے کے کیسے زبردست فضائل ہیں * حاجی گھر سے نکلتا ہے تو اس کے ہر قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے * ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے * میدانِ عرفات میں اس کے سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں * حاجی جب شیطان کو کنکرمارتا ہے تو اس کو بے شمار اجر عطا کیا جاتا ہے * حاجی بال منڈواتا ہے تو ہر ہر بال کے بدلے روزِ قیامت ایک نور عطا کیا جائے گا * حاجی جب بیت اللہ کا آخری طواف کرتا ہے تو وہ گناہوں سے بالکل پاک ہو جاتا ہے * مقبول حج کی جزا جنت ہے *  حج پچھلے گناہوں کو مٹا دیتا ہے * حاجی اپنے گھر والوں میں سے 4 سو افراد کی شفاعت کرے گا * حاجی جس کے لئےدعائے مغفرت کر دے اس کی بھی مغفرت ہو جاتی ہے * حاجی اللہ کا مہمان(Guest) ہے * حاجی کی  دعا قبول کی جاتی ہے * حاجی کی تنگ دستی مٹا دی جاتی ہے * جو حاجی سفر ِحج میں فوت ہوجائےروزِ قیامت اپنی قبر سے باآواز بلند تَلبِیَہ (یعنیلَبَّيْك اَللّٰھُمَّ لَبَّيْك) پڑھتے ہوئے اٹھے گا * حاجی  کو دورانِ سفر ایک روپیہ خرچ کرنے کے بدلے 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے * حاجی طوافِ کعبہ کا شرف حاصل کرتا ہے تو اس پر60 رحمتیں برستی ہیں * حاجی مسجدِ حرام(یعنی جہاں خانہ کعبہ ہے ،  اس مسجد)  میں نماز پڑھتا ہےتو اس کو 40 رحمتیں نصیب ہوتی ہیں * حاجی مسجدِ حرام میں پہنچ کر صرف کعبہ شریف کی زیارت کرے تو اس پر 20رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ کیسے عظیم فضائل ہیں ، اللہ پاک ہمیں بھی شوقِ حج نصیب فرمائے ،  کاش...!  ہم بھی  حج کی سعادت حاصل کریں ،  یاد رکھئے! حج کرنے کے لئےپیسے کی نہیں بلکہ سچی تڑپ کی ضرورت ہے ، رَبّ کے ہاں سچی طلب اور سچی تڑپ دیکھی جاتی ہے ، اگر تڑپ سچی ہو ،