Book Name:اِنْ شَآءَاللہ Kehnay Ki Barkaten

انداز ہے کہ آپ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم پڑھتے ہیں تاکہ لفظ اللہ کی ھَا دُرُست اور پُوری پڑھی جائے۔ اللہ پاک ہم سب کو دُرُست اسلامی تعلیمات سیکھنے ، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد  

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : 72 نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو!  اِسلام کی تعلیمات سیکھنے اور ان پر عمل کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ،  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہو ں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : 72 نیک اعمال۔

 “ 72 نیک اعمال “  شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ نیک بننے کا بہترین نسخہ ہے ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدوں ، طالِبَوں ، چاہنے والوں بلکہ دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے اپنے علمی و روحانی تجربے کی روشنی میں 72 سوالات درج فرمائے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے خانے بنے ہیں ، روزانہ وقتِ مقررہ پر ان سوالات کے مطابق غور و فکر کرنا ہوتا ہے اور خانے پُر کرنے ہوتے ہیں۔ الحمد للہ! مُشَاہدہ ہے کہ پابندی کے ساتھ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذِہن بنتا اور کردار میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔