Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

نصیب ہو گا ، نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذِہْن بنے گا اور سب سے اَہم بات یہ کہ سُنَّتِ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام یعنی نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع نصیب ہو گا۔  

گُنَاہوں سے چھٹکارا مل گیا

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا ، شراب پینا ، ماں باپ کو ستانا ، نمازیں قضا کرنا میرا معمول تھا ، ایک بار میرے بھانجے نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کی دعوت دی ، میں ٹال مٹول کرتا رہا مگر اس نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل دعوت دیتا رہا ، آخر ایک بار میں مدنی قافلے کا مسافِر بَن ہی گیا ، دورانِ مدنی قافلہ نیکی کی دعوت ، سنتوں بھرے بیانات سننے کا موقع ملا ، ساتھ ہی شیخ طریقت ، امیر اہلسنت بانئ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مختلف رسائِل پڑھنا بھی نصیب ہوئے ، بس ان سب چیزوں کا مجھ پر ایسا اَثر ہوا کہ دِل میں انقلاب برپا ہو گیا ، میں نے گُنَاہوں سے سچی پکی توبہ کی ، شراب چھوڑی ، نمازیں پڑھنے لگا اور ماں باپ کا فرمانبردار بن گیا ، اَلْحَمْدُ للہ! مدنی قافلے کی برکت سے میں نے داڑھی شریف رکھی ، سَر پر عمامے کا تاج سجایا ، اب میں ایک مسجد کا مؤذن ہوں اور پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ([1])

اُلْفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا                چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو

گر مدینے کا غم ، چاہئے چشمِ نَم             لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...شرابی مؤذن کیسے بنا؟ ، صفحہ : 15۔