Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

کی زِندگی بھی اللہ پاک کو پیاری ہے اور اس کی موت بھی اللہ پاک کو پیاری ہے۔ ([1])

معلوم ہوا؛ اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری کا شوق ہونا یعنی دُنیا میں دِل نہ لگانا ، آخرت کو پسند کرنا ، اللہ پاک کا دیدار اس دُنیا میں نہیں ہو سکتا ، صِرْف مرنے کے بعد ، روزِ قیامت اور جنّت ہی میں نصیب ہو گا ، اس لئے اللہ پاک کے دیدار کے لئے تڑپنا ، مچلنا ، اللہ پاک کے دیدار کا شوقین ہونا ، بَس اسی شوق میں خود کو گُنَاہوں سے بچاتے رہنا ، اللہ پاک کو راضِی کرنے والے کاموں میں مَصْرُوف رہنا تاکہ جنّت میں داخِلہ ملے اور اللہ پاک کے دیدار کا شَرْف حاصِل ہو جائے ، یہ شوق اسی کو نصیب ہوتا ہے جو اللہ پاک سے محبت کرنے والا ہوتا ہے۔

محبتِ اِلٰہیپانے کے نسخے

پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں یہ شوق کیسے ملے گا؟ ہمیں محبتِ اِلٰہی کیسے نصیب ہو گی؟ اس بارے میں والِدِ اعلیٰ حضرت مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے فرمان کا خُلاصہ سنئے! فرماتے ہیں : اَصْل میں محبت کسبی نہیں ہے ، یعنی ہم محنت کر کے محبت حاصِل نہیں کر سکتے ، یہ اللہ پاک کی عطا ہے ، اللہ پاک جسے چاہتا ہے نصیب فرماتا ہے ، ہاں! یہ طَے ہے کہ دِل کی صفائی کے بغیر یہ دولت ہاتھ نہیں آتی ، لہٰذا جو محبتِ اِلٰہی کا طلب گار ہے ، اپنے دِل کو باطنی بیماریوں سے پاک کرے ، اللہ پاک نے چاہا تو اسے اپنی محبت سے نواز دے گا۔

والِدِ اعلیٰ حضرت مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں : 9 چیزیں ہیں ، جو محبتِ اِلٰہی حاصِل کرنے میں مددگار ہیں : (1) : ہمیشہ باوُضُو رہنا کہ اس سے دِل روشن ہوتا ہے (2) : خلوت (یعنی گوشہ نشینی ، تنہائی) کہ خلوت کی مدد سے بندہ دُنیوی مشغولیات سے


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 437بتغیر قلیل۔