Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

نعمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو جنّت کی بشارت دی۔ ([1])

خلق پہ لطفِ خُدا حضرت عثمان ہیں        جملہ مرض کی دوا ، درد کے درمان ہیں

بابِ سخا کھل گیا ، دیکھا جو یہ ماجرا           غازیانِ مصطفےٰ بےسرو سامان ہیں([2])

پیارے اسلامی بھائیو! اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سیرتِ پاک کے اس پہلو سے معلوم ہوا جو اللہ پاک سے محبت کرنے والا ہوتا ہے وہ اللہ پاک کی راہ میں قربانی پیش کرنے سے ہر گز پیچھے نہیں رہتا بلکہ دِل کھول کر سخاوت کرتا ہے ، اللہ پاک کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتا ہے اور اس مال خرچ کرنے سے اس کا مقصود دکھاوا نہیں ہوتا ، وہ دوسروں کو دکھانے کے لئے ، اپنی تعریفیں سننے کے لئے ، مال خرچ نہیں کرتا ،   جو اللہ پاک سے محبت کرنے والا ہوتا ہے وہ اپنی سخاوت کی تصویریں اخبارات میں چھپوا کر ، سوشل میڈیا پر وائرل کر کے غریبوں کی عزَّت کا جنازہ نہیں نکالتا بلکہ جو اللہ پاک سے محبت کرنے والا ہوتا ہے وہ ہر کام صِرْف اور صِرْف اللہ پاک کی رِضا کے لئے کرتا ہے ، اس کا مطلوب ، اس کا مقصود ، اس کی منزل صِرْف ایک ہوتی ہے : اللہ پاک کی رِضا اور بَس۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :

وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ-  (پارہ10 ، سورۃالتوبہ : 72)                   

ترجمہ کنز العرفان : اور اللہ کی رضا سب سے بڑی چیز ہے۔

تاج و تخت و حکومت مت دے                  کَثْرتِ مال و دولت مت دے

اپنی رِضا کا دے دے مژدہ                        یااللہ  میری  جھولی  بھر  دے([3])


 

 



[1]...ریاض النضرۃ ، فصل : السادس ، جز : 3 ، صفحہ : 16 ، مرآۃ المناجیح ، جلد : 8 ، صفحہ : 395۔

[2]...دیوانِ سالِک ، صفحہ : 29۔

[3]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 123۔