Book Name:Walion K Sardar

جیسا کہ پارہ 3 سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 51 میں ارشادہوتا ہے ، اللہ پاک انسان کے مقصدِ حیات کو بیان کرتے ہوۓ ارشاد فرما تا ہے :

اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-

ترجمۂ کنز الایمان : بے شک میرا تمہارا سب کا ربّ اللہ  ہے تواسی کو پُوجو۔

               پیارے اسلامی بھائیو! جب ہمارے خالق و مالک نے ہمیں ہماری پیدائش  کا مقصد (Purpose) بتا دیا ہے تو اب ہم پر بھی  لازم ہے کہ ہم اس مقصد کو پانے میں مصروف ہو جائیں  اور خوب خوب  اللہ پاک کی عبادت کریں اور یہ بات بھی واضح ہے کہ جہاں عبادت کرنے کا حکم ہے ، وہاں عبادت کس طرح کرنی ہے ، اس کی رہنمائی بھی فرمائی گئی ، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم عبادت کرنے کے طریقے سیکھیں اور اس کے مطابق عبادت بجا لائیں ۔ مثلاًتلاوتِ قرآن کے ذریعے عبادت کرنی ہے توقرآنِ کریم دُرست پڑھنا سیکھنا ہوگا ، فرض حج اداکرناہے توحج کے ضروری مسائل واحکام سیکھنے ہوں گے ، زکوٰۃ فرض ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کے مسائل سیکھنے ہوں گے۔

                             ان مسائل کو سیکھنے اور درست طریقے سے عبادت کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کرعلمِ دِین حاصل کرنے کے مختلف ذرائع اپنائیں مثلاًمدنی مذاکروں ، ہفتہ واراجتماعات میں اوّل تاآخرپابندی سے شرکت کی کوشش کریں ، قافلوں میں سفر کریں ، نیک اعمال پرعمل کریں ، درس و بیانات میں شرکت کریں اور عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لیں اور اپنی قَبْر و آخرت کو سنوارنے