Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

شَرعی اپنی نیکیوں کا اِظْہار کرکے ”اپنے مُنہ میاں مِٹّھو“ بننے سے باز نہیں آتیں  اور یوں شیطان کے پھیلائے ہوئے رِیا کاری کے جال میں جا پھنستی ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

رِیاکاری کی تعریف

اَمیرِ اہلِ سنَّت حضرت علّامہ مَوْلانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکی کی دعوت“کے صفحہ 66 پر لکھتے ہیں:اللہ پاک کی رِضا کے عَلاوہ کسی اور اِرادے سے عِبادت کرنا(رِیاکاری ہے)۔ 

 آیئے!امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب ”نیکی کی دعوت“حصّہ اَوّل، صفحہ 73 سے رِیاکاری کی چند مثالیں سنتی ہیں۔ خیال رہے! رِیاکا ری ایک ایسا عمل ہے، جس کا سارا  دارومدار نِیَّت پر ہے، لہٰذا جو مثالیں پیش کی جارہی ہیں وہ اگرچِہ رِیاکاری ہی کی ہیں لیکن  کئی مقامات پر نِیَّت کے فرق سے اَحکام میں تبدیلی ہوجاتی ہے۔آئیے! اپنی اصلاح کی نِیَّت سے تَوَجّہ کے ساتھ سنئے:

رِیاکاری کی 10 مثالیں

                             (1)فَنِّ قِراءت اس لئے سیکھنا کہ قاریہ کہا جائے۔ (2)اپنے لئے عاجِزی کے اَلفاظ مَثَلًا ” گنہگار، ناکارہ وغیرہ اس لئے بولنا یا لکھنا کہ اسلامی بہنیں سادہ مزاج سمجھیں اورعاجِزی کی تعریف کریں۔(3) اسلامی بہنوں سے اِس لئے  اچھے طریقے سے ملنا کہ اچھے اخلاق والی کہلائے۔(4)دُعا وغیرہ میں رونا آجائے تو اِس لئے آنسو پونچھتے رہنا کہ اسلامی بہنوں پر یہ تَأَثُّر قائم ہوکہ یہ رِیا کاری سے بچنے کیلئے جلدی جلدی آنسو پُونچھ لیتی ہے۔(5) اسلامی بہنوں کے دِلوں میں جگہ بنانے کیلئے اِس طرح کے جُملے کہنا:مجھے گُناہوں سے بڑا ڈر لگتا ہے، مجھے بُرے خاتمے کا خوف رہتا ہے،ہائے!اَندھیری قَبْرمیں کیاہو گا! آہ!