Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

میں جھونک دیا گیاتودوزخ کاہولناک عذاب کیسےبرداشت کر پاؤں گی؟اس طرح اپنامحاسبہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہتکبُّرسے بچنےمیں کافی مدد ملےگی۔

                             اسی طرح تکبُّراور دیگر بُرائیوں سےنجات کیلئے یوں دُعاکیجئے:یَااللہ!میں نیک بنناچاہتی ہوں،تکبُّراور دوسری تمام بُرائیوں سےجان چھڑاناچاہتی ہوں، مگرنفس و شیطان آڑے آجاتے ہیں،تُو ان کے مقابلے میں مجھے کامیابی عطا فرما،مجھے نیک بنا دے ، عاجِزی کی نعمت عطافرمادے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

تعویذات کے آداب و مسائل

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے! امیر ِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ” زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی“کے صفحہ نمبر 20 سے تعویذات کے چند آداب و مسائل سنتی ہیں: ٭قرآنی آیت پڑھنے  کیلئے حیض و نِفاس و جَنابت سے پاک ہونا ضرور ی ہے اور آیت کا تعویذ لکھنے میں بھی پاکی کی حالت کا لازمی طور پر خیال رکھے۔ جن پر غسل فرض نہیں وہ بے وضو بغیرچھوئے دیکھ کر یا زبانی آیت پڑھ سکتی ہیں مگر بے وضو آیت کا تعویذ لکھنا ان کے لئے بھی جائز نہیں۔ اِسی طرح ان سب کو ایساتعویذ چھونا یا پہننا حرام ہے۔٭اگر آیت کا تعویذ کپڑے،ریگزین یا چمڑے وغیرہ میں سِلا ہوا ہو تو بے غُسلوں اور بے وضو سب کیلئے اس کا چھونا ، پہننا جائز ہے۔٭تعویذ ہمیشہ اِس طرح لکھئے کہ ہر دائرے والے حَرْف کی گولائی کھلی رہے،یعنی اِس طرح :ط، ظ، ہ،ھ، ص، ض، و، م، ف، ق وغیرہ ٭آیات وغیرہ میں اِعراب (یعنی زیر ۔زبر۔ پیش وغیرہ) لگانا ضروری نہیں۔٭پہننے کا تعویذ ہمیشہ واٹر پروف اِنک مَثَلاً بال پوائنٹ سے لکھئے۔٭تعویذ لپیٹنے سے پہلے پڑھئے:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد نُوۡرٌ مِّنۡ نُوْرِ اللّٰہ۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ تعویذ لپیٹنے میں سیدھی طرف سے پہل فرماتے تھے٭پہننے والولیوں کو چاہئے کہ پسینے اور پانی وغیرہ کے اثر سے