Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

امام رازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اور شیطان

جب امام فخرُالدِّین  رازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے وصال کا وقت قریب آیا  تو شیطان بھی وہاں آپہنچا۔ اُس نے اِن سے پوچھا :تم نے عمر مُناظروں میں گزاری ،خدا کو بھی پہچانا؟ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا: بے شک خُدا ایک ہے۔اس نے کہا:اس پر کیا دلیل؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ایک دلیل قائم فرمائی، وہ مردود فرشتوں کا اُستاد رہ چکا ہے،اس نے وہ دلیل توڑ دی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے دوسری دلیل قائم کی اُس نے وہ بھی توڑ دی۔ یہاں تک کہ 360دلیلیں حضرت نے قائم کیں اور اس نے سب توڑ دیں۔ اب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سخت پریشا نی میں اور نہایت مایوس، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پِیر  و مُرشِدحضرت نجمُ الدِّین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کہیں دُور دراز مقام پر وُضو فرمارہے تھے، وہاں سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے آواز د ی:کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خدا کو بے دلیل ایک مانا۔ (آداب ِمرشد کامل ،ص۸۸ملخصا)

بُرے خاتمہ سے  بچنے کاطریقہ

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! معلوم ہوا!ایمان کی سلامتی اور اچھے خاتمے کاایک ذریعہ کسی پیرِ کامل سے مرید ہوجانا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ پیر و مُرشِد کی باطِنی توجُّہ سے بھی شیطانی واروں سے حفاظت ہوتی ہے،حتّٰی کہ ایمان پر خاتمہ نصیب ہوجاتاہے،وَرْنہ شیطان موت کے وقت وسوسوں کے ذریعے مسلمان کے اِیمان کوبرباد کرنے کی بھرپُور کوشش کرتا ہے۔

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو!شیطانی وسوسوں سے بچنے،ایمان کی سلامتی، نیکیوں پر استقامت پانے، پابندِ سُنّت بننے ، گناہوں سے  سچی نفرت   کرنے اورایمان  کی حفاظت کا جذبہ اپنے اندر بیدارکرنے کے لئے اچھی  صحبت اختیار  کیجئے،   کیونکہ  اچھی صحبت میں بیٹھنے  سےگناہوں سے نفرت  اور نیکیاں  کرنے کا  ذہن بنتا