Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

اور بھی رحمتیں نازل فرما اور ساتھ ہی ساتھ اس کو جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما۔ جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہنیں دوسروں کو یونٹ جمع کرانے کی ترغیب دیں، تیار کریں یا اس کیلئے کسی بھی طریقے سے کوشش کریں، ان تمام کے حق میں اور مجھ گناہ گار کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہمارے پیارے آقا،دوعالَم کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ غیب نشان ہے :”آخرِ زمانہ میں دِین کا کام بھی دِرہم ودِینار سے ہوگا۔“(المعجم الکبیر، ۲۰/۲۷۹،حدیث:۶۶۰،ملخصاً)آج کے دور کے جو تقاضے ہیں وہ کسی سے ڈَھکے چُھپے نہیں ہیں۔ اس لیے دِین کے کاموں میں اپنے صدقات (چندے/فنڈ) سے تعاون فرمائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ آپ کا دیا ہواصدقہ دنیا و آخرت میں کثیر فائدے کا باعث بنے گا۔

اِمامِ اہلسنّت،مجدّدِدِین و ملّت امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ 152پرصدقہ کے فضائل پر احادیثِ طیبّہ سے حاصل شدہ جو فائدے ذکر کئے ہیں، ان میں چندایک یہ بھی ہیں:٭اللہ پاك  کے حکم سے (صدقہ دینے والے) بُری موت سے بچيں گے،(صدقہ دینے والوں کے لیے) ستّر دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔٭ان (یعنی صدقہ دینے والوں)کی عُمريں زیادہ ہوں گی۔ ٭ (صدقہ دینے والوں کے پاس)رزق کی وُسعت ،مال کی کثرت ہوگی، ٭(اورصدقہ دینے والے)صدقہ دینے کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔ ٭ (صدقہ دینے والے)خير و برکت پائيں گے۔ ٭(صدقہ دینے والوں سے )آفتیں بلائيں دُور ہوں گی، ٭(صدقہ دینے والوں سے ) بُری قضا ٹلے گی، ٭(صدقہ دینے والوں سے )ستر(70) دروازے بُرائی کے بند ہوں گے، ٭(صدقہ دینے والوں سے ) ستر(70) قِسْم کی بلادُور ہوگی۔ ٭(صدقہ دینے والوں کے ساتھ )مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔ ٭رحمتِ الٰہی ان (یعنی صدقہ دینے والوں)کے