Book Name:Allah Ki Rahmat Boht Bari Hay

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ صحابہ و اہل بىت!اپنے دلوں میں اَمِیْرُ المُومِنین حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ،شیرِ خدا  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی شان و عظمت بٹھانے،اُن  کے نقشِ قدم پر چلنے  اور ان کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے مکتبۃ ُالمَدینہ کا شائع کردہ رسالہ”کراماتِ شیرِ خدا“ کا مطالعہ کرنا بے حد مفید رہے گا۔ اس  رسالے میں ٭حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  سے صادر ہونے والی بہت سی کرامتوں کا تذکرہ٭آپ    کے علمی و عملی فضائل کا بیان٭آپ سے محبت کرنے کا انعام اور آپ سے بغض رکھنے کا انجام٭صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِضْوَان کی شان و عظمت کے بارے میں اہم معلومات کا بیان ٭غیر اللہ  سے مدد مانگنے کے متعلق سوالات کے جوابات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں۔لہٰذا آج ہی اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے،دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے اور حسبِ توفیق زیادہ تعداد میں حاصل فرما کر تقسیمِ رسائل کی نیت فرما لیجئے۔

12مدنی کاموں میں  سے ایک مدنی کام”مدنی  دورہ “

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی رحمتیں پانے کا شوق بیدار کرنے،  صحابہ و اہل بیت کی محبت کو بڑھانے، ہر نیک و جائز کام میں کوشش کا جذبہ پانے ،  نیکیوں پر استقامت اوروالدین کی اطاعت  کا جذبہ پانے کے لئےآج ہی عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیےاورذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔ 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام  مدنی  دورہ بھی ہے،مرکزی مجلس شورٰی کی طرف سے دیئےگئے طریقہ کار کے مطابق روزانہ یا ہفتے میں دو(2) دن یا ہفتے میں ایک دن ہر مسجد کے اطراف میں گھر گھر ،دکان دکان  جا کر وہاں موجود اسلامی