Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

کشی کے چار بنیادی اسباب اور ان کے علاج سے متعلق  سنئے:

پہلی وجہ  دین سے دوری

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم سب مسلمان ہیں، ہمارا دین سب سے بہتر دین ہے۔ ہمارا دین، دنیا اور آخرت کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ مسلمانوں میں خُودکُشی کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب میں سے ایک اہم اوربنیادی وجہ دین، شریعت اور اسلام سے دوری ہے۔ بعض و ارداتیں بڑا رِقّت انگیز منظر پیش کرتی ہیں،آیئے  خودکُشی کی ایسی چند خبریںسنئے:

باب المدینہ کراچی کے ایک اخبار کی خبر کا خلاصہ ہے کہ  ماں نے بیٹے کو دولھا بنایا،بارات رخصت کی ، باراتیوں نے بہت کہا ساتھ چلومگر نہیں گئیں اور بعد میں گھر کے تمام تالوں پر چابیاں لگا کر زیور اور رقم وغیرہ کسی کے حوالے کر کے نَہَر میں چھلانگ لگا دی اور دو دن بعد لاش ملی۔

ایک اور معروف اخبار کی خبر ہے کہ ایک باپ نے اپنی ایک بیٹی ، دو بیٹوں اور ان بچوں کی امّی کو قتل کرنے کے بعد خود کُشی کر کے اپنی زندَگی کا خاتِمہ کر دیا۔

پاکستان کے اخبار کی خبر ہے کہ باپ نے  غصّے میں طمانچہ مارا تو 14 سالہ لڑکے نے خو د کو باتھ روم میں بند کر کے آگ لگا دی ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خود کشی کی مذمت

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ان واقعات پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کے چند واقعات ہیں، اس طرح کے ہزاروں واقعات سے اخبار بھرے پڑے ہیں۔ خود کُشی کر نے والے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری جان چُھوٹ جائے گی! حالانکہ اس سے جان چھوٹنے کے بجائے اللہ