Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

معاشی پریشانیوں اور  شادی کی رکاوٹوں سمیت کیسی ہی بڑی مصیبت پیش آئے امید کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں۔ ان مصائب میں توبہ کریں،اِسْتِغْفار کریں اور اللہ پاک سے  دعا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ وہ مسبب الاسباب ایسے اسباب پیدا کر دے گا کہ خوشیوں کی برسات ہونے لگے گی۔

چوتھی وجہ ” گھریلو ناچاقیاں“

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  خود کُشی کا ایک بَہُت بڑا سبب گھریلو لڑائی جھگڑے بھی ہیں ۔ چُنانچِہ پاکستان کے ایک روزانہ کے اخبار کی خبر ہے :ایک نوجوان نے روہڑی تھانے کی حُدُ ود میں گھریلو مسائل سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔ 

گھریلو  ناچاقی بہت تباہ کن مرض ہے!لہٰذا بھلائی اِسی میں ہے کہ انسان لڑائی جھگڑوں کے نُقصانات کو اپنے پیشِ نظر رکھے اور لڑنے جھگڑنے سے بچتا رہے۔بالفرض اگرکوئی بِلاوَجہ ہم سےجھگڑے بھی تو  ہمیں چاہئےکہ ہم اپنے غُصّے پر کنٹرول کرتے ہوئےحق پر ہونے کے باوُجُود جھگڑے سےدُور رہیں۔یادرہے!جو خوش نصیب حق پر ہونے کے باوُجُودجھگڑا نہ كرے،اِنْ شَآءَ اللہ اُس کا بیڑا پار ہے،چُنانچِہ

نبیِّ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جو حق پر ہونے کے باوُجُود جھگڑا نہیں کرتا میں اُس کےلئےجنّت کے(اندرُونی) کَنارےمیں ایک گھر کاضامِن ہوں۔( ابوداود،۴باب في حسن الخلق، / ۳۳۲ حدیث: ۴۸۰۰)

فرمایا:بندہ اِیمان کی حقیقت  میں اُس وَقْت تک کَمال کو نہیں پہنچ سکتا، جب تک کہ وہ حق پر ہونے کے باوُجود جھگڑا نہ چھوڑدے ۔( موسوعة ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۱۰۱، حدیث : ۱۳۹)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! شیطان مردودنے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنّتوں سے دور کرکے ہمار ے گھروں کا سکون برباد کردیا ہے،ہمارا نظامِ زندگی بگڑ کر رَہ گیا ہے ، گھریلوزندگی کی اسلامی