Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

کرنے اور بُرائی سے مَنْع کرنے کی نیکی آئی) اور اُ س نے اُسے بچالیا اور رَحمت کے فِرِشتوں کے حوالے کردیا۔ایک شَخص کو دیکھا جو گُھٹنوں کے بَل بیٹھا ہے لیکن اُس کے اوراللہ پاک کے درمیان حِجاب(یعنی پَردہ)ہے مگر اُس کا حُسنِ اَخْلاق آۓاِس (نیکی)نے اُس کو بچالیا اوراللہ  پاک سے مِلادیا۔ایک شَخص پُلْ صِراط پر کھڑا تھا اور ٹہنی کی طرح لَرَزْرہا تھا لیکن اُس کا اللہ  پاک کے ساتھ حُسنِ ظَن (یعنی اللہ پاک سے اچھا گُمان کہ وہ رَحمت ہی کرے گا ) آیا اور (اِس نیکی نے) اُسے بَچالیا اور وہ پُلْ صِراط سے گُزرگیا۔ ایک شَخص پُلْ صِراط پر گِھسَٹ گِھسَٹ کر چل رہاتھا کہ اُسکا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا آگیا اور( اس نیکی نے) اُس کو کَھڑاکرکے پُلْ صِراط پار کروا دیا ۔ میری اُمّت کاایک شخص جنّت کے دروازوں کے پاس پہنچا تو وہ سب اِس پربند تھے کہ اس کالَآاِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ کی گواہی دینا آیا اور اُس کے لئے جنّتی دروازے کُھل گئے اور وہ جَنَّت میں داخِل ہوگیا۔(القول البدیع ص:٢٦٥،ملتقظاً)

اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّارo

اے اللہ  مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما

یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُo

اے نجات دینے والے، اے نجات دینے والے، اے نجات دینے والے

بِرَحۡمَتِکَ یَآاَرۡحَمَ الرّٰحِمِیۡنَo

اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما،اے سب سے بڑھ کررحم فرمانے والے

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تُوْبُوْا اِلٰی اللہ                                      اَسْتَغْفِرُ اللہ