Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی اِرْشادفرماتے ہیں:جودُنیا میں رہ کر قِیامَت کے بارے میں زیادہ غور و فِکر کرے گا،وہ اُن ہولناکیوں سے زِیادَہ مَحفوظ رہے گا۔بے شک اللہ پاک بندے پر دوخوف جمع نہیں فرماتا، لہٰذا جو دُنیا میں اِن ہولناکیوں کا خوف رکھے گا وہ آخرت میں اِن سے مَحفُوظ رہے گا اور خوف سے مُرادعَورتوں کی طرح رونا دھونا نہیں کہ آنکھیں آنسو بہائیں اور سِماع کے وقت دِل نَرم ہوجاۓ پِھر تُم اُسے بُھول کر اپنے کھیل کُود میں مشغول ہوجاؤ۔ اِس حالَت کو خوف سے کوئی تَعلُّق نہیں، بلکہ جوشَخْص  جِس چیز کا خوف رکھتا ہے اُس سے بھاگتا ہے اور جس چیز کی اُمید رکھتا ہے اس کو طَلَب کرتا ہے۔ لہٰذا تُمہیں وُہی خوف  نَجات دے گا جو اللہپاک کی نافرمانی سے روکے اور اُس کی عِبادت و فرمانبرداری پر اُبھارے۔ (احیاء العلوم،۵/۲۸۶۔۲۸۷)

آئیے!آج کی بابرکت رات چندایسےاعمال جن کی برکت سےجہنم کےعذاب سےبچنےکی بشارت ہےان کےبارےمیں سنتے ہیں ۔

گُناہ چھوڑئے اور خَوْفِ خدا پیدا کیجئے!

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم دوزخ  کے عذاب سے بچناچاہتے ہیں اور جنت کی اَبَدی نِعمَتوں کے حقدار بننے کے خَواہِش مند ہیں تو ہمیں ہر قسم کے گُناہ مثلاً نماز چھوڑنے، داڑھی مُنڈانے یا ایک مُٹھی سے کم کرانے، ماں باپ کو سَتانے، عورتوں کو بے پردہ سرِ بازار پِھرانے، فلمیں ڈرامےدیکھنے اوردِکھانے،گانے سُننےاور باجے بَجانے، حرام روزی کَمانے، سُودی تِجارتوں میں حِصَّہ ملانے، گندی گالیوں،غیبتوں ،چُغلیوں اورعیب دَرِیوں میں زَبان چَلانے اور بے نَمازِیوں اور فیشن پَرسْت بُرے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے بِٹھانےسے گُریز کرنا ہوگا۔ یاد رکھئے!گُناہوں سے بچنے کا بہترین ذَریعہ یہ بھی