Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُنوں نہ غیبت و چُغْلی!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آپ بھی اپنا یہ ذِہْن بنائیے! کہ جُوں ہی کسی مُسَلمان  کا مَنفی (NEGATIVE)تذکِرہ نِکلے فوراً خبردار ہو جائیے اور غور کیجیے،اگر وہ تذکِرہ غیبت پر مَبنی یا غیبت کی طرف لے جانے والاہوتوفوراً اِس سے بازآجایئے،اگرکوئی اورآدَمی یہ گفتگو کرنے لگا ہوتو اُس کو مُناسب طریقے پر روک دیجئے، اگر وہ باز نہ آئے تو وہاں سے اُٹھ جایئے ، اگر اُسے روکنا یا اپنا وہاں سے ہَٹنا ممکن نہ ہو تو دل میں بُرا جانیے، ترکیب سے بات بدل دیجئے ،اُس گفتگو میں دِلچسپی مَت لیجئے،مَثَلاً اِدھر اُدھر دیکھنے لگ جایئے ، مُنہ پر بیزاری کے آثار لایئے،بار بار گھڑی دیکھ کر اُکتاہَٹ کا اِظہار فرمایئےاور مَوقع ملِتے ہی وہاں سے فوراً اُٹھ جائیے۔(غیبت کی تباہ کاریاں،ص۲۱۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دُوسروں کو بھی جَہنَّم سے بچائیے!

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُوسروں کی غیبت کرنے  اور سُننے کی عادَت نِکالئے اور اپنے آپ کو جَہنَّم کا اِیندھن بننےسے بچائیے! افسوس! صد افسوس! کہ مُسلمانوں کی بھاری اَکْثَرِیَّت اِس وقت غِیبت کی خوفناک آفَت کی لپیٹ میں ہے۔اس کا بُنیادی سَبب غیبت کے بارے میں معلومات کا نہ ہونا ہے۔ایک تعداد ہے جو غیبت کی تعریف تک سے ناآشنا ہےاورجب کسی چیز کے بارے میں علم ہی نہ ہو تو اس سے بچنا  قریباً ناممکن ہوتا ہے۔اس لیے غیبت کے بارے میں مَعلُومات حاصل کرنے کیلئے شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَولانا ابُو بِلا ل محمد الیاس عطّارقادرِی رَضَوی