Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

ضِیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی504 صَفحات پرمُشتمِل کِتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ کا مُطالَعہ بے حدمُفیدثابِت ہوگا۔اِس کِتاب  میں غِیبت کی تعریف،اِس کی مَذمَّت میں قرآنی آیات،احادیثِ مُبارَکہ، بُزرگانِ دین کے اَقوال و اَحوال، غِیبت کے مُتَعَلِّق حِکایات، غِیبت کی مِثالیں  اوران کے اَحْکام ، غِیبت کے جائز اور ناجائز ہونے کی صُورتیں، غیبت کرنے  کے دُنیوی و اُخرَوی نُقصانات  کے ساتھ ساتھ بے شمُار مَدَنی پُھول اپنی خُوشبُوئیں لُٹارہے ہیں۔ یقیناً یہ کِتاب ہرگھر  بلکہ ہر فردکی ضَرورت ہے۔ اس لیے آج ہی اِس کِتاب کو مکتبۃُالمدینہ سے ھدیۃً طلب کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ علمِ دین کا ایک عظیم ذَخیرہ ہاتھ آئےگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غیبت ایک ایسی آفت ہے کہ اِس سے بَہُت ہی کم مُسلمان مَحفُوظ ہوں گے، ہمیں غِیبت اور دیگر گُناہوں سے بچنے ، دوسروں کو بچَانے اور گُنہگاروں کے گُناہوں کا بوجھ کم کرنے کی سعی کرنی چاہئے ۔ دُوسروں کا بوجھ کم کرنے کی ایک صُورت یہ بھی ہے کہ جتنا ہو سکے ہم اپنے حُقُوق مُسلمانوں کو مُعاف کر دیں۔اِس کی تَرغِیب دِلاتے ہوئے رسولِ بے مثال ، صاحبِ جُودو نَوال، حبیبِ ربِّ ذُوالجلال، بی بی آمِنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکثرت کے ساتھ یہ اِرشاد فرماتے :کیا تم میں سے کوئی ایک اِس بات سے عاجز ہے کہ وہ اَبُوْ ضَمْضَمْ کی طرح ہو ۔ اُنہوں نے عرض کی : اَبُوْ ضَمْضَم کون ہے ؟ ارشادفرمایا: پہلے لوگوں (یعنی پچھلی امت)میں ایک شخص تھا وہ صُبح کے وقت یُوں کہتا:یا اللہ کریم!میں نے آج کے دِن اپنی عِزت کو اُس آدمی پر صَدَقہ کر دیا جو مُجھ پر ظُلم کرے ۔

(شُعَبُ الْاِیمان ج۶ ص۲۶۱ حدیث۸۰۸۲ )

شیخِ طریقت ،اَمِیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے رِسالے”غُصّے کاعِلاج“صَفْحَہ 32پر نَقل