Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

بندے  پررَحمتوں کی بارِش فرماتاہے اور اُسے جَہنَّم سے نَجات دینے کے ساتھ ساتھ جَنَّت کے خُوبصورت مَحلات وباغات عطافرما دیتا ہے۔ اس ضِمن میں ایک ایسی حدیثِ پاک سُنئے  جس میں مُتَعَدَّد ایسے لوگوں کا ذکر ہے جوکِسی نہ کِسی نیکی کے سبب اللہ پاک کی گرِفت سے بچ گئے اور رَحمتِ خُداوَندی نے انہیں اپنی آغوش میں لے لیا۔چُنانچِہ

حَضْرتِ سَیِّدُنا عبدالرَّحمن بِن سَمُرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ،ایک بار حُضُورِ اکرم، نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے پا س تشریف لائے اور اِرْشاد فرمایا:آج رات میں نے ایک عَجِیب خَواب دیکھا کہ ایک شخص کی رُوح قَبض کرنے کیلئے مَلکُ الموت عَلَیْہِ السَّلام تشریف لائے ،لیکن اُس کاماں باپ کی اِطاعت کرناسامنے آگیا اور وہ بچ گیا۔ ایک شَخص پر عذابِ قَبْر چھاگیا لیکن اُس کے وُضو(کی نیکی)نے اُسے بَچالیا۔ایک شخص کوشَیاطین نے گھیر لیا لیکن ذِکرُاللّٰہ (کرنے کی نیکی نے ) اُسے بَچا لیا۔ ایک شَخص کو عذاب کےفرِشتوں نے گھیر لیا لیکن اُسے (اُس کی)نَماز نے بَچالیا۔ایک شخص کو دیکھا کہ  پِیاس کی شِدّت سے زَبان نکالے ہوئے تھا اور ایک حَوض پر پانی پینے جاتا تھا مگر لوٹادیا جاتا تھا کہ اِتنے میں اُس کے روزے آگئے اور (اِس نیکی نے)اُس کو سَیراب کردیا۔ایک شخص کو دیکھا کہ اُس کے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اُوپر نیچے اَندھیرا ہی اَندھیرا ہے اور وہ اُس اَندھیرے میں حیران وپریشان ہے تو اُس کے حجّ وعُمرہ آگئے اور (ان نیکیوں نے )اُس کو اَندھیرے سے نِکال کر روشنی میں پہنچا دیا۔ایک شَخص کے جِسْم اور چہرے کی طرف آگ بڑھ رہی ہے اور وہ اپنے ہاتھ سے بَچارہا ہے تواُس کاصَدَقہ آگیا اور اُس کے آگے ڈَھال بَن گیااور اُسکے سَرپر سایہ فِگن ہوگیا۔ ایک شَخص کو زَبانِیہ (یعنی عذاب کے مَخصوص فِرِشتوں )نے چاروں طرف سے گھیر لیا، لیکن اُس کا اَمْرٌبِا لْمَعْرُوفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِآۓ (یعنی نیکی کا حُکم