Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

(وسائلِ بخشش مرمم،ص ۶۳۲)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  آپ بھی اپنے  اہلِ خانہ ،رشتہ داروں  اور دوستوں کو مدنی چینل  دیکھنے کی ترغیب دلائیے، گناہوں بھرے چینل دیکھنے  سے خود بھی  بچئے اور  دوسروں کو بھی بچائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ    مدنی چینل پر معاشرے میں پائی جانے والی ان تمام بُرائیوں  کی نشاندہی کی جاتی ہے  جو دُنیاوی نُقصان کے ساتھ ساتھ  بروزِ قیامت  بھی   ذِلّت ورُسوائی کا باعث بنیں  گی۔ہم بھی نِیَّت کرتے ہیں کہ آج کے بعد گناہوں بھرے چینلز نہیں دیکھیں گے  اور نہ گُناہوں کے قریب جائیں  گے بلکہ خالص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رضاو خُوشنودی  کیلئے  خوب خوب نیکیاں کریں گے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنی نِیَّت پر ثابت قدم رہتے ہوئے  عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے  بیان میں ہم نے سنا کہ

v     بُری  صحبت میں بیٹھنے والامعاشرے میں  نشانِ عبرت بن جاتا ہے،

v     بُری  صحبت میں بیٹھنے والا ہمیشہ نقصان  ہی اٹھاتا ہے۔

v     بدمذہبوں کی صحبت ایمان کے لئے زہرِ قاتل ہے۔

v     جبکہ اچھوں کی صحبت میں  دنیا و آخرت   کی بہتری ہے

v     والدین    کی ذمہ داری ہے کہ  اولاد کو اچھی صحبت فراہم کریں

v     بُری صحبت سے بچنے کے نقصانات سے آگاہ کریں ۔

v     نیک لوگوں  کی صحبت   کی برکت سے انسا ن تو انسان جانور بھی  محروم نہیں رہتے ۔ 

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اپنے نیک بندوں کے صدقے  ہمیں  بھی  اچھی صحبت  نصیب فرمائے اور بُری صحبت سے بچتے