Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

لگائیں اور وہ میرے دل میں رہ جائے تو  میں ہلاک ہو جاؤں۔

(اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نےیہ واقعات نقل کرنے کے بعد)پھر فرمایا:آئمہ(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن) کو تو یہ خوف اور اب عوام کو یہ جُرأت ہے وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ۔دیکھو! امان کی راہ وہی ہے جو تمہیں تمہارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بتائی،اِیَّاکُمْ وَ اِیَّاھُمْ لَایُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یَفْتِنُوْنَکُمْ ‘‘ان (بدمذہبوں ) سے دُور رہو اور انھیں اپنے سے دُور کرو،کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ دیکھو! نجات کی راہ وہی ہے جو تمہارے رب عَزَّ  وَجَلَّ نے بتائی:

 فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸) (پ۷،الانعام:۶۸)                                         

ترجَمۂ کنز الایمان:تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔

بُھولے سے ان میں سے کسی کے  پاس  بیٹھ گئے  ہو  تویادآنے پر  فوراً  کھڑے  ہوجاؤ۔

(فتاویٰ رضویہ، ۱۵/۱۰۶،۱۰۷ ملخصاً)۔ (صراط الجنان ، ۳/۱۳۴)

محفوظ سدا رکھنا شہا! بے  اَدَبوں  سے                       اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے اَدَبی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدرسۃ المدینہ بالغان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ بُری صحبت اپنے اندر کس قدر ہلاکت خیزیوں کو لئے  ہوتی ہے کہ جو بڑوں بڑوں کو راہِ حق سے بھٹکادیتی ہے، لہٰذا سمجھدار شخص کو چاہئے کہ وہ دِینی و دُنیوی عُلوم و فُنون کی ڈِگریاں حاصل کر لینے اور ان میں ماہر ہونے کے باوجود بھی اپنے نفس پر اعتماد (Trust)  نہ کرے اور ہمیشہ بدمذہبوں اور بُرے لوگوں  کی صحبت سے دُور بھاگے اور ہمیشہ اچھوں ہی کی صحبت اپنائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اچھوں کی صحبت پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،لہٰذاہمیں بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر12مدنی  کاموں میں مشغول رہنا چاہئے۔ 12 مَدَنی