Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

ہے اور توبہ  کے بعداس مدنی مقصدکے تحت زندگی بسرکررہے ہیں ”مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے  اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ “لہٰذاہم سب  بھی اس مدنی مقصد پرعمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  پوری دنیا میں خدمتِ دین کے 104 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام  کرنے میں مصروفِ عمل ہے،  انہی میں سے ایک شعبہ ”مدنی چینل “بھی ہے۔دورِ حاضر میں میڈیا ذہن سازی و کردارسازی میں ایک کارگر ہتھیار کا کام کر رہا ہے،بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال) (Misuse  کرنے لگے،جس کی وجہ سے بالخصوص نوجوان نسل ان  بُرے اثرات و افکار کی لپیٹ میں آتی جارہی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّامیراہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اوردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.V نکلوانا قریب بہ ناممکن ہے، بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،عین اِسی طرح T.Vہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔جب اِس شُعبے کے مُتَعَلِّق معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں،گانوں، باجوں، موسیقی  کی دُھنوں  اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے  100فیصدی اسلامی مَواد فراہم کرنا ممکن ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ نے خوب جِدّ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹؁ھ بمطابق ستمبر 2008ء؁ سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنّتوں کا پیغام عام کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج  آنے  لگے۔

مَدَنی چینل کی مُہِم ہے نفس وشیطاں کے خلاف               جو بھی دیکھے گا کرےگا اِنْ شَآءَ اللہ اِعتراف

نَفْسِ  اَمَّارہ  پہ ضَرب  ایسی  لگے  گی  زور دار                     شرمِ عصیاں کے سبب ہوگا گنہگار اَشکبار