Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat

  کا سبب ہے،لہٰذا ہمیں اس سے چھٹکارا پانے کی سخت ضرورت ہےاور جس طرح جسمانی بیماری کے علاج کیلئےہم مختلف تدابیر اختیار کرتے ہیں اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ تکبُّر جیسی باطنی و رُوحانی بیماری کےعلاج کی فکرکرتے ہوئے اس کیلئے بھی عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

آئیے! تکبُّر  سے نجات پانے  کیلئے چند مدنی پھول سنئے اور عمل کی کوشش کیجئے ۔چنانچہ

تکبُّر سے نجات پانے کے چندمدنی پھول

٭تکبُّر سے نجات پانے کے لئےاس طرح ”فکرِ مدینہ“(یعنی اپنا محاسبہ)کیجئے کہ کل جب حَشْر برپا ہوگااور ہرایک اپنے کئے کا حساب دے گا تو مجھے بھی اپنے ربِّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا ،اگر تکبُّر کی وجہ سے میرا رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ مجھ سے ناراض ہوگیا  اور مجھے جہنَّم میں جھونک دیا گیاتوجہنم کا ہولناک عذاب کیسے برداشت کر پاؤں گا؟اس طرح اپنا محاسبہ (Self accountability) کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ تکبُّر سے بچنے میں کافی مدد ملے گی۔

٭تکبُّر اور دیگر بُرائیوں سے نجات کیلئےدُعا  کا سہارا لیجئے کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔لہٰذا  دُعا کیجئے کہ یَا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میں نیک بننا چاہتا ہوں، تکبُّراور دوسری تمام بُرائیوں سے جان چھڑانا چاہتا ہوں ،مگر نفس وشیطان نے مجھے دبارکھاہے ،تُو ان کے مقابلے میں مجھے کامیابی عطا فرما ، مجھے نیک بنا دے ،عاجِزی کا پیکر بنادے ۔

گناہگار ہوں میں لائقِ جہنَّم ہوں  کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یاربّ

رِہائی مجھ کوملے کاش!نفس وشیطاں سے  تِرے حبیب کادیتا ہوں واسِطہ یاربّ

گناہ بے عدد اور جُرم بھی ہیں لا تعداد              مُعاف کردے نہ سہ پاؤں گا سزا یاربّ

میں کر کے توبہ پلٹ کر گناہ کرتا ہوں               حقیقی توبہ کا کر دے شَرَف عطا یاربّ