Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen

خوش ہوتا ہے کہ میں نے ہمسائے کی بکری یا اُونٹ ہتھیالیا ہے، حالانکہ ایسوں پر عذاب نازل کرنا   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا زیادہ بڑا حَق ہے۔([1])       

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12دن کا"اصلاحِ اعمال کورس "۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین اور صحابہ و اہلِ بیت سے محبت و عقیدت کا جذبہ بیدار کرنے،پڑوسیوں کے حقوق سیکھنے،نیک بننےاور نفل عبادات کا جذبہ  بیدار کرنے کیلئے    دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12دن کا"اِصلاحِ اعمال کورس"  کرنے کی نیت بھی کرلیجئے ۔یہ کورس شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اَہلسُنَّت  بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا پسندیدہ کورس ہے۔آپ  فرماتے ہیں کہ اس کورس کو 100بارکیا جائے تو بھی کم ہے۔ اس مدنی کورس میں ایسا کیاہے۔؟؟؟

شیخِ طریقت ،امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اس پُر فِتَن دَور میں  نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ مدنی اِنعاما ت  کی صُورت میں عطا فرمایا ہے ، اصلاحِ اعمال کورس میں  ان مدنی اِنعاما ت پر عمل کر نے کی آ سا نیاں اور ان پر عمل کر نے کی مشق (Practical) بھی کروائی جاتی ہے،اس کے علاوہ تَہَجُّد،اِشراق وچاشت،دُرُسْت تَلفُّظ کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ کریم، اَوراد و  وَظائف، مختلف دُعائیں،مدنی حلقہ اورشجرہ شریف بھی پڑھاجاتاہے۔باطن کی اِصلاح وتَربِیَت کیلئے مُہلکات(یعنی ہلاکت میں ڈالنے والی باطنی بیماریوں) مثلاًحسد، تکبُّر، رِیاکاری ، بَدگُمانی وغیرہ موضوعات پربیانات، نماز کا طریقہ،فُضُول باتوں سے بچنے کے لئے اِشارے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے ۔


 

 



[1]شعب الایمان،فصل فی ذکرما ورد من التشدید،۶/۵۱،حدیث:۷۴۷۲،الریاض النضرۃ، ذکر ما یدل علیالخ،۱/ ۲۵۳