Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay

نظر میں بھی تقویٰ و پرہیزگاری ہے ۔محض مشہور و معروف ہونا  ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،عُمر میں زیادہ ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،حسین و جمیل ہونا  ہرگز فضیلت کا معیار نہیں، ظاہری صفائی و ستھرائی والا ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا  ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،رُعب ودَبدے والا ہونا  ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،زیادہ بینک بیلنس والا ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،اعلیٰ مکان و دکان الا ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،اعلیٰ سواری ، قیمتی موبائل والا ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں ،گفتگو میں غالب ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں،مہنگے لباس والا ہونا ہرگز فضیلت کا معیار نہیں ۔حُجَّۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ احیاء العلوم میں فرماتے ہیں:بے شک بروزِ قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں طویل عرصے تک بھوکے، پیاسے اور غمگین رہے ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو(عام لوگوں کی نظروں سے)پوشیدہ اورمُتَّقِی ہیں کہ اگر مَوْجُود  ہوں توپہچانے نہ جائیں، غائب ہوں تو انہیں  تلاش نہ کیا جائے، زمین کے ٹکڑے انہیں پہچانتے ہیں اور آسمان کے فرشتے ان کو گھیرے ہوئے ہیں۔لوگ دنیاسے خوش ہوتے ہیں اور یہ لوگ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت وفرمانبرداری سے خوش ہوتے ہیں۔لوگ نرم وملائم بستر بچھاتے ہیں جبکہ یہ لوگ پیشانیاں اور گھٹنے بچھاتے ہیں(یعنی راتیں سجدوں میں گزارتے ہیں)۔لوگ انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کی سُنَّتوں اوران کے اَخلاق سے رُوگردانی کرتے (یعنی مُنہ پھیرتے) ہیں لیکن یہ ان کی حفاظت کرتے ہیں۔جب ان میں سے کسی کا اِنتقال ہوجاتاہے توزمین روتی ہے اور جس شہر میں ان میں سے کوئی نہ ہو اس شہر پر جبَّار عَزَّ   وَجَلَّ غضب فرماتا ہے۔ یہ لوگ دُنیا پر اس طرح نہیں ٹوٹ پڑتے جس طرح سڑے ہوئےمُردار پر کُتّے ٹوٹ پڑتے ہیں بلکہ یہ لوگ تو کم کھاتے اور پُرانا لباس پہنتے ہیں۔ ان کے بال بکھرے ہوئے اورچہرےغُبار آلُودہوتے ہیں۔ لوگ اِنہیں دیکھ کر بیمار گمان کرتےہیں حالانکہ یہ بیمار نہیں ہوتے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اِنہیں دماغی عارِضہ لاحِق ہواہے جس کی وجہ سےان کی عقلیں چلی گئی ہیں حالانکہ ان کی عقلیں  گئی نہیں ہوتیں لیکن اُنہوں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےمعاملے میں غور وفکر کیاتو اس کے سبب ان کے اندر سے دنیا(کی محبت) چلی گئی۔دنیا والوں کے نزدیک یہ لوگ بے عقل شخص کی طرح چلتے ہیں حالانکہ ان کی عقلیں اس وقت بھی سلامت ہوں گی جب لوگوں کی عقلیں چلی