Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail

صرف اقلیما کو حاصل کرنا تھا، جب  وہ نہ ملی تواس نے بُغض وحسد میں حضرت  ہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو قتل کردیا ۔اس سے معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں اعمال کی قبولیت کیلئے  تقویٰ اوراِخْلاص کا ہونا اِنْتہائی ضروری ہے۔مگر افسوس ہمارا حال تو یہ ہے کہ اوّل تو نَفْس وشیطان ہمیں نیکیاں کرنے دیتے  نہیں اوراگر كوئی نیكی کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو شیطان ہماری عِبادت كو ضائع کرنے کے لئے اپنا پورا زور لگاکریا تو اس عبادت میں کوئی غلطی کروادیتاہے یا پھر اس عمل میں رِیاکاری  کرواکر وہ عمل ہی ضائع کروادیتاہے ۔یادرکھئے!ہمیں قربانی اور اس کے علاوہ دیگر نیک اعمال اخلاص  واستقامت کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی  رِضا وخوشنودی  کیلئے کرنے  چاہئیں،  اگر ہم  لوگوں کی رِضا حاصل کرنے، نام ونمود کیلئے مہنگا جانور  قربان کریں گے  لوگ تو پھر بھی خوش نہیں ہوں گےاور طرح طرح کی باتیں بنائیں گے  ۔مثلاً  کسی نے  قربانی کیلئے اپنے علاقے میں سب سے مہنگا  جانور خریدا  تو لوگ  اس کے بارے میں یُوں  بدگمانی  اور غیبتیں  کرتے  نظرآتے ہیں کہ اس کو دیکھو  شہرت  کمانے کیلئے کتنا مہنگا جانور خریدکر لایاہے ، بھئی !اتنا مہنگا جانور تو حلال کی کمائی میں ہرگزنہیں آسکتا،حرام کی کمائی سے قربانی کرنے کا کیا فائدہ!! ۔اب اگر کوئی لوگوں  کے طعن وتشنیع  سے بچنے کیلئے قربانی کا سستا جانور خرید لائے تولوگ تب بھی باتیں بناتے ہیں کہ اپنے بچوں کی شادی  میں فُضول رُسومات میں تو ا س نے پانی کی طرح پیسا بہا دیا مگر جب  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی راہ میں خرچ کرنے کاموقع آیا تو اس کی جیب سے پیسا نکلتا ہی نہیں،اللہ عَزَّوَجَلَّ   نے اسے کثیر مال ودولت سے نوازا ہے مگر دیکھو تو سہی قربانی کیلئے کتنا کمزور سا جانور خرید لایا ہے  ۔

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ قربانی کرتے وَقْت  سب کو راضی کرنے کے بجائے اپنے رَبّعَزَّ  وَجَلَّ کو راضی کرنے کی کوشش کریں اورتَقْویٰ واِخْلا ص کوپیشِ نظررکھیں ، کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی