Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail

حاصل ہوتا ہے، کیونکہ یہ ہمارے آقا،مکی مدنی مُصطَفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتِ مُبارَکہ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پسندیدہ کھانوں میں شامل رہا ہے ،چنانچہ

        حُضُورِ اَنورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کھانوں  میں سب سے زیادہ گوشت پسندیدہ تھا، سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : گوشت کانوں کی سَماعت بڑھاتا ہے اور دنیا و آخِرت میں کھانوں کا سردار ہے۔اگر میں اللہعَزَّ  وَجَلَّ سے سُوال کرتا کہ مجھے روزانہ گوشت کِھلائے تو وہ ضرور  ایسا کرتا۔ (اتحاف السادۃ، کتاب آداب المعیشۃ، ۸/۲۳۸)

        اس کے علاوہ عیدِ قُربان کے موقع پر عُموماً گوشت کی کثرت کے باعث سبزیاں اور دالیں پکانے کھانے کا رُجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور گوشت سے بنے کھانے پکانے کو ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے لہٰذا پھر گوشت سے جو فوائد و ثمرات ہمیں ملنے تھے  کثرتِ استعمال  کی وجہ سے ہم ان فوائد سے محروم ہوجاتے ہیں اور گوشت خوری کی آفت میں مبتلا ہونے کے سبب ڈاکٹروں اور حَکیموں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں،لہٰذا گوشت کے مُعامَلے میں مِیانہ رَوی سے کام لیجئے اور گوشت کے نقصان دہ اَثرات کو کم کرنے کے لئے اس کے ساتھ  سبزیوں(Vegetable)کا استعمال  ضرور رکھئے۔آئیے! اب گوشت کے چند طبی فوائد اورزِیادہ گوشت کھانے کے نُقصانات بھی سنتے ہیں ، چُنانچہ

گوشت کے طبی فوائد اور زیادہ گوشت کھانے کے نقصانات

        اَطِبّاء کا کہنا ہے کہ گوشت کھانے سے(بد ن کی)70 قُوّتوں میں اِضافہ ہوتا ہے،اس سے بصارت (دیکھنے کی قوت) زیادہ ہوتی ہے،گوشت بدن کے رنگ کو نکھارتا ہے،پیٹ کو بڑھنے نہیں دیتا،اخلاق و عادات کو بہتر بناتا ہے،گردن کا گوشت عُمدَہ لَذِیذ،جلد ہضم ہونے والا اور ہلکا ہوتا ہے،دَسْت کا گوشت سب سے ہلکا،لذیذ تَرین،جلد ہضم ہونے والا اور بیماری سے خالی ہوتا ہے،بچھڑے کا گوشت بالخصوص