Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail

  مسائل کو اِنْتہائی  اِحْتیاط اور ذِمّہ داری کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔آپ سے مدنی اِلتجا ہے کہ مدنی چینل دیکھتے رہیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کا جَذبہ پانے کے ساتھ ساتھ فلمیں ، ڈرامے، گانے باجے وغیرہ گُناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے اور عشقِ رسول میں ڈُوبےرہنے کا ذِہْن بھی بنے گا۔

مدنی چینل کے سبب نیکی کی دعوت عام ہو    عام دُنیا بھر میں یارَبّ دِین کا پیغام ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصَہ

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج ہم نے قُربانی کے فَضائل و مَسائل سے مُتَعَلِّق بیان سُنا

٭ قُربانی سُنّتِ مُحمدی اورسُنّتِ ابراہیمی ہے٭قُربانی کرنےوالے خوش نصیب کو جانور کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی ملنے کی بشارت ہے،٭ قُربانی ثواب کی نیّت سے کرے تو  وہ قُربانی،جہنّم کی آگ سے رُکاوٹ بنے گی٭ قُربانی کرنے والے کےلیے گناہوں سے معافی کی بِشارت ہے٭ قُربانی کے گوشت کے ذریعے غریب رِشتے داروں،ہمسایوں،فقیروں اورمِسکینوں کی دِلجوئی کرکے عظیم ثواب کمایا جا سکتا ہے۔٭قُربانی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو خوش کرتی ہے٭قُربانی شیطان کی ناراضی کا سبب ہے ٭قربانی رحمتیں لاتی ہے ٭قربانی سے بَلائیں ٹلتی ہیں٭قربانی کرنے والے کو دِین ودُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں۔

جسےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قربانی کی اِستطاعت دی ہے،اسے چاہیے کہ وہ ضروراِخلاص کے ساتھ حصولِ ثواب کے لیے قُربانی کرے تاکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کا مُسْتَحِققرار پائے۔

اِجتماعی قُربانی: