Book Name:Shab e Meraj Jannat main Rahmat e ilahi kay mushahidaat

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اپنے پیارے حبیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صدقےو طفیل وہ تمام اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو ہمیں جَنَّت کے ہمیشہ رہنے والے باغات میں پہنچانے کے لیے مُعاون ثابت ہوں اور ان تمام کاموں سے بچنے کی بھی توفیق عطا فرمائے جو ہمیں جہنَّم کے اندھیرے گڑھے میں لے جانے کا سبب بنیں ۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بات چیت کرنے کی سُنّتیں اور آداب:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نَبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آئیے شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ”101 مَدَنی پھول “ سے بات چِیت کے حوالے سے چند اَہَم مَدَنی پُھول سُنتے ہیں:٭مُسکرا کر اور خَندہ پیشانی سے بات چِیت کیجئے۔٭مُسلمانوں کی دِلجُوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بَڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چِلاّ چِلاّ کر بات کرناجیساکہ آج کل بے تکلفی میں اکثر دوست آپس میں کرتے ہیں سُنَّت نہیں ٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچِّھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گُفْتُگو کی عادَت بَنایئے آپ کےاَخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّعُمدَہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے