Book Name:Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہم میں سے ہر ایک دُنیا و آخِرت کی بھلائی اور کامیابی کا خواہش مند ہے۔ اس کے لئے ہمیں ہر مُعاملے میں اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت وپیروی کرنی ہوگی، کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَقْوال و اَفْعال،اَخْلاق وعادات اورتمام صِفات ہمارے لئے  باعثِ نَجات ہیں۔آج ہم حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ایک پاکیزہ  صِفَت ’’ حِلْم‘‘کے بارے میں سُنیں گے،"حلم کسے کہتے ہیں؟اس کی تعریف کیا ہے؟اس کی کیا اہمیّت ہے؟"یہ بھی سُنیں گے،آئیے! سب سے پہلے حِلْمِ مُصْطَفٰے سے مُتَعَلِّق ایک ایمان اَفْروز حِکایت سُنْتے ہیں:

ایک اعرابی کا واقعہ:

اُمُّ الْمُؤمنین،حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے رِوایَت ہے کہ ایک بارنبیِّ پاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی اَعرابی سےایک وَسْق(چھ مَنْ تیس (30)سیر کھجوروں)کے بدلے میں ایک اُونٹ خریدا۔کھجور دینے کیلئے کاشانۂ اَقْدس پر  آکرجب  کھجوریں تلاش کیں تو نہ  ملیں۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس اَعْرابی کے پاس واپس گئے اوراِرْشادفرمایا: عبدُاللہ!ہم نے تجھ سے ایک وَسْق کھجوروں کے بدلے  اُونٹ خریداتھا، مگرتلاش کے باوُجُو دہمیں کھجوریں نہیں مل سکیں ۔ یہ سُنْتے ہی وہ اَعْرابی زور زور سے  چِلّانے  لگا: ہائے دھوکہ! ہائے دھوکہ!شمعِ رِسالت کے پروانے ،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے جب یہ ماجرا دیکھا تو اَعْرابی کو مارنے کےلیے دوڑے اور اس سے کہا: تُورسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بارے میں ایسی بات کرتا ہے؟  نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا: اسے چھوڑ دو! کیونکہ  حق دار کو گُفْتگو کا حق حاصل ہوتاہے۔نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دو(2)تین(3)مرتبہ اس طرح فرمایا ،لیکن سمجھانے کے باوُجُودجب وہ نہ مانا تو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک صَحابی کوحکم دیا کہ خولہ بنتِ حکیم کے پاس جاکر ان سے کہو کہ اگرآپ کے پاس کھجوروں کا ایک وَسْق ہے تو ہمیں دے دیں!اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ہم واپس کردیں گے، وہ صَحابی حضرت  خَولہ بنتِ حکیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے پاس گئے اوران سے کہا کہ رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ہے کہ اگرآپ کے پاس ایک وَسْق کھجوریں