Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

نِشاط (چُستی)میں کمی  اور سُستی محسوس  ہوتو کچھ دیر کے لیے تلاوت موقوف کردی جائے تاکہ سُستی ختم ہونے کے بعد دوبار ہ دِلجمعی سے تلاوت کرنے میں آسانی ہو۔سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں: جب تک تُمہارا دل لگے قرآن پڑھتے رہو، پھر جب اِدھر اُدھر ہونے لگو تو اس سے اُٹھ جاؤ۔ (صحیح البخاری، کتاب فضائل القرآن، باب اقرؤالقرآن...الخ، الحدیث:۵۰۶۰، ج٣، ص۴۱۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تلاوتِ قرآن کے مزید آداب سیکھنے کے لئے امیرِ اہلسنّت کا رسالہ "تلاوت کی فضیلت" کا مطالعہ فرمائیے۔

میں ادب قرآن کا ہر حال میں کرتا رہوں

ہر گھڑی اے میرے مولیٰ تجھ سے میں ڈرتا رہوں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات

(1)مدرسۃالمدینہ للبنین (2)مدرسۃالمدینہ جُز وقتی (3)مدرسۃ المدینہ رہائشی (4)مدرسۃ المدینہ للبنات (5) مدرسۃ المدینہ بالغان (6) مدرسۃ المدینہ بالغات (7) مدرسۃ المدینہ للبنین آن لائن (8)مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن

            مدرسۃ المدینہ للبنین میں ملک و بیرونِ ملک مدنی منوں کو قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مدرسۃ المدینہ جُزوقتی میں اسکول پڑھنے والے بچوں کو اسکول کی تعلیم کے بعد ایک یا دو گھنٹے کے لئے قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مدرسۃ المدینہ رہائشی میں طلبہ مدارس میں قیام پذیر ہو کر قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی