Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

مزید فرماتے ہیں:’’بِلاشُبہ اتنی تَجوید جس سے تَصحِیحِ  (تَص + حِیح) حُروف ہو(یعنی قواعدِ تجویدکے مُطابِق حُرُوف کودُرُست مَخارِج سے اَدا کر سکے)اورغَلَط خوانی(یعنی غلط پڑھنے) سے بچے،فرضِ عَین ہے۔(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ  ج۶ ص ۳۴۳ )صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مُفتی اَمجدعلی اَعْظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں:جس سے حُروف صحیح اَدا نہیں ہوتے ،اس پر واجب ہے کہ تصحیحِ (تَص + حِیح) حروف میں رات دن پُوری کوشش کرے۔(بہارشریعت:۱/۵۷۰)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم بھی دُرُست قواعد ومَخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے کےخواہشمندہیں اور پڑھنا بھی چاہئے تومدرسۃُ المدینہ(بالغان )میں ضَرورشرکت کیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ مختلف مَقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُومابعدنمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃُالمدینہ (بالغان )کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مَخارِج سے حُروف کی دُرُست اَدائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے اوردُعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ دُرُست کرتے اورسُنَّتوں کی تعلیم مُفْت حاصل کرتے ہیں۔علاوہ اَزیں دُنیا کے مختلف مُمالِک میں گھروں کے اَندر تقریباَروزانہ ہزاروں مَدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (برائے بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں، جن میں اسلامی بہنیں قرآن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔تعلیمِ قرآنِ کریم کے فضائل کے کیا کہنے! چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ،’’بہارِ شریعت‘‘جلد 3صَفْحَہ 484سے دوفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مُلاحَظہ ہوں:(1)تم میں بہتر وہ شخص ہے، جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔  (بُخاری ج۳ص۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷) (2)جوقرآن پڑھنے میں ماہر ہے، وہ کراماً کاتِبِین کے ساتھ ہے اور جو شخص رُک رُک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اُس پر شاق ہے،یعنی اُس کی زَبان آسانی سے نہیں چلتی، تکلیف کے ساتھ اَدا کرتا ہے،اُس کے لیے دو اَجْر ہیں۔  (صَحیح مُسلِم ص۴۰۰ حدیث۷۹۸)اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں  دُرُسْت تَلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک  سیکھنے کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ (بالغان ) میں