Book Name:Faizan e Imam e Azam

الْمُعَظَّم  کا مُبَارَک  مہینہ اپنی برکتیں لُٹارہا ہے اور یہی وہ مُبارَک  مہینہ ہے کہ جس میں شبِ براءَت(یعنی چھٹکاراپانے والی عظیم رات) بھی آتی ہے۔ یاد رکھئے!شبِ بَرَاءَ ت بے حد اَہَم رات ہے، کسی صُورت بھی اسے غَفْلَت میں نہ گُزارا جائے، اِس رات خُصوصِیَّت کے ساتھ رَحمتوں کی چَھماچَھم برسات ہوتی ہے۔اِس مُبارَک شب میں اللہ تَبارَک وَتعالٰی ”بَنی کَلْب“کی بکریوں کے بالوں سے بھی زِیادہ لوگوں کو جَہنَّم سے آزاد فرماتا ہے۔ کِتابوں میں لکھا ہے:”قبیلہ بنی کلب “قبائلِ عَرَب میں سب سے زِیادہ بکریاں پالتا تھا۔آہ !کچھ بَدنصیب ایسے بھی ہیں جو اِس شبِ بَرَاءَت یعنی چُھٹکارا پانے کی رات بھی نہیں بخشےجاتے۔

حَضْرتِ سیِّدُنا امام بَیْہَقِی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی”فَضائِلُ الْاَوقات“میں نَقل کرتے ہیں:رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:چھ(6) آدمیوں کی اس رات بھی بخشِش نہیں ہوگی:(1)شَراب کا عادی(2)ماں باپ کا نافرمان (3)بَدکاری کرنے والا(4)قَطْعِ تعلُّق کرنے والا (5)تصویر بنانے والا اور(6)چُغُل خور۔(فضائل الاوقات ج۱ص ۱۳۰ حدیث ۲۷ مکتبۃ المنارۃ، مکۃ المکرمۃ) لہٰذا تمام مُسلمانوں کو چاہیے کہ  بَیان  کردہ  گُناہوں میں سے اگر مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکسی گُناہ میں مُلَوَّث ہوں تو وہ بالُخُصوص اُس گناہ سے اور بالعُمُوم ہر گُناہ سے شبِ بَرَاءَت کے آنے سے پہلے بلکہ آج اور ابھی سچّی تَوْبہ کرلیں اور اگربندوں کی حق تلفیاں کی ہیں تو تَوْبہ کے ساتھ ساتھ ان کی مُعافی تَلافی کی ترکیب فرما لیں ۔ (آقا کا مہینہ،ص۱۱، بتغیرٍ) 

گنہ کے دَلْدَل میں پھنس گیا ہوں، گلے گلے تک پھنس گیا ہوں

نکالو مجھ کو بَراۓ آدم، امامِ اَعْظم ابُوحنیفہ!

(وسائلِ بخشش، ص۵۷۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کاخُلاصہ :