- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب:ذُوالحِجَّہ کے روزوں کی فضیلت کابیان
باب:ذُوالحِجَّہ کے روزوں کی فضیلت کابیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عباسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ رسولِ پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”ان (ذوالحجہ کے ابتدائی)دس دنوں سے زیادہ دیگر دنوں میں سے کسی دن کا نیک عملاﷲ عَزَّ وَجَلَّکو محبوب نہیں۔“صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:’’یارسولَاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا راہِ خدا میں جہاد کرنا بھی نہیں؟‘‘فرمایا:”راہِ خدا میں جہاد بھی نہیں سوائے اس شخص کہ جو اپنے جان ومال کے ساتھ جائے پھر اِن میں سے کچھ واپس نہ لائے۔“
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ:مَا مِنْ اَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيْهَا اَحَبُّ اِلَى اللهِ مِنْ هذِهِ اْلا َ يَّامِ يَعْنِي اَ يَّامَ الْعَشْرِ قَالُوْا: يَا رَسُوْلَ اللهِ وَلَا الْجِهَادُ في سَبِيْلِ اللهِ قَالَ : وَلَا الْجِهَادُ فِيْ سَبِيْلِ اللهِ اِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذٰلِكَ بِشَيْءٍ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1249 ، باب:ذُوالحِجَّہ کے روزوں کی فضیلت کابیان