- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب:سفرسے لوٹنے پرپڑھنے والے کلمات کا بیان
باب:سفرسے لوٹنے پرپڑھنے والے کلمات کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُناانسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:ہم حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ہمراہ (غزوۂ خیبر سے) واپس لوٹےحتّٰی کہ جب مدینہ طیبہ کے سامنے پہنچےتو آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”آيِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَیعنی ہم لوٹنےوالے ہیں،توبہ کرنے والے،عبادت کرنے والےاور اپنے ربّ کی تعریف کرنے والے ہیں۔“آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسلسل یہ کلمات کہتے رہے یہاں تک کہ ہم مدینہ طیبہ پہنچ گئے۔
عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:اَقْبَلْنَا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتّٰى اِذَا كُنَّا بِظَهْرِ الْمَدِينَةِ قَالَ: آيِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ فَلَمْ يَزَلْ يَقُوْلُ ذٰلِكَ حَتَّى قَدِمْنَا الْمَدِيْنَةَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 987 ، باب:سفرسے لوٹنے پرپڑھنے والے کلمات کا بیان