باب:سفر میں لوگوں وغیرہ سے خوف ہوتو کیا دعا مانگے؟

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُناابوموسٰی اشعریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:حضور نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب کسی قوم سے خطرہ محسوس کرتے تو بارگاہِ ربُّ العزت میں یوں دعا فرماتے:’’اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُورِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْیعنی اےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّہم اُن کے مقابل تجھے کرتے ہیں اور اُن کے شرسے تیری پناہ لیتے ہیں۔‘‘

عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ اِذَا خَافَ قَوْماً قَالَ: اللّٰهُمَّ اِنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُورِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 981 ، باب:سفر میں لوگوں وغیرہ سے خوف ہوتو کیا دعا مانگے؟