باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

امیر المومنین حضرت سَیِّدُناعمر بن خطا برَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہےکہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:” تم لوگ ریشم کا لباس نہ پہنو کیونکہ جو دنیا میں ریشم پہنے گا آخرت میں اس سے محروم رہے گا ۔ “

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:لَا تَلْبَسُوْا الْحَرِيرَ فَاِنَّ مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِی الْاٰخِرَ ةِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 804 ، باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان

حضرت سَیِّدُنَا عمر بن خطابرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ میں نے نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکویہ فرماتے ہوئے سنا:”ریشم وہی پہنتاہے جس کا کوئی حصہ نہیں۔“ اوربخاری کی روایت میں ہےکہ ”جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔“

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ:اِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِ يرَ مَنْ لَاخَلَاقَ لَهُ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِي:مَنْ لَاخَلَاقَ لَهُ في الْاٰخِرَةِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 805 ، باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان

حضرت سَیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:’’جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں نہ پہنے گا۔‘‘

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَنْ لَبِسَ الْحَرِ يرَ فِی الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ في الْاٰخِرَةِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 806 ، باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان

امیر المومنین حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰ شیرخداکَرَّمَ اللّٰہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:میں نے دیکھا کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنےدائیں ہاتھ میں ریشم اوربائیں ہاتھ میں سونالے کر فرمایا: ”یہ دونوں چیزیں میری اُمَّت کے مَردوں پر حرام ہیں۔ “

عَنْ عَلِيٍّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَهُ فِی يَمِيْنِهِ وَذَهَبًافَجَعَلَهُ في شِمَالِهِ ثُمَّ قَالَ:اِنَّ هٰذَ يْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُ كُوْرِ اُمَّتِيْ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 807 ، باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان

حضرت سَیِّدُناابوموسیٰ اَشعریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:”ریشم کا لباس اورسونا میری اُمَّت کے مَردوں پر حرام اورعورتوں کیلئے حلال کیا گیا ہے۔“

عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِي رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:حُرِّمَ لِبَاسُ الْحَرِير وَالذَّهَبُ عَلٰى ذُ كُورِاُمَّتِيْ وَاُحِلَّ لِاُنَاثِهِمْ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 808 ، باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان

حضرت سَیِّدُنا حذیفہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے فرماتے ہیں کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے ، رِیشم ودِیباج کا لباس پہننے اور اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔

عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:نَهَانَا النَّبيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَنْ نَشْرَبَ فِی اٰنِيَةِ الذَّهَبِ وَالفِضَّةِ وَاَنْ نَّاْ كُلَ فِيْهَاوعَنْ لُبْسِ الْحَرِيْرِ وَالدِّيْبَاجِ واَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 809 ، باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان