- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: نئے کپڑے پہنتے وقت کیا پڑھے؟
باب: نئے کپڑے پہنتے وقت کیا پڑھے؟
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُنا ابو سعید خدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب نیا کپڑا پہنتے، اُس کا نام لیتے عمامہ یا قمیص یا چادر پھر یہ دعا پڑھتے:اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْئَلُکَ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَا صُنِعَ لَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗیعنی اےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! توہی تعریف کے لائق ہے،تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس مقصد کے لیے یہ بنایاگیا، اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر اور جس مقصد کے لیے یہ بنایا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
عَنْ اَبِيْ سَعِيْدِ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا سَمَّاهُ بِاِسْمِهِ عِمَامَةً اَوْ قَمِيْصًا اَوْرِدَاءً يَقُوْلُ:اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ اَنْتَ كَسَوْتَنِيْهِ اَسْئَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 813 ، باب: نئے کپڑے پہنتے وقت کیا پڑھے؟